نادرا میں شہری اپنے کوائف یا دیگر شناختی دستاویزات سے متعلق معلومات فراہم کرتے ہیں، اس کے باجود بہت سے کاموں میں تاخیر یوجاتی ہے یا کی جاتی ہے جس کا ذمہ دار کسی حد تک نادرا زونل بورڈ ہوتا ہے۔
نادرا زونل بورڈز شہریوں کی جانب سے فراہم کردہ کوائف کی توثیق اور تصدیق کرتا ہے، اگر کسی شہری کو نادرا زونل بورڈز کے خلاف کسی قسم کی شکایت درج کرانی ہو تو اس کا کیا طریقہ ہے؟
اس حوالے سے نادرا پوڈ کاسٹ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں ڈپٹی ڈائریکٹر نادرا نعمان کیانی نے شہریوں کو زونل ویری فکیشن بورڈز کے خلاف کارروائی کیلیے شکایات کا طریقہ کار بتایا۔
انہوں نے کہا کہ اگر کسی شہری کو یہ شکایت ہے کہ اس کے فراہم کردہ کوائف یا شناختی دستاویزات پر جو اعتراضات لگائے گئے ہیں وہ سراسر غلط یا بورڈ کی کوتاہی کی وجہ سے ہے تو اسے نادرا میں شکایت درج کرانے کا مکمل حق حاصل ہے۔
انہوں نے بتایا کہ متاثرہ شہری اس قسم کی شکایات ریجنل ویری فکیشن بورڈ میں اپنی شکایت درج کروا سکتا ہے۔ اور یہ شعبہ زونل ویری فکیشن بورڈز کیخلاف شکایت کا ہر زاویے سے جائزہ لے کر ریویو کیلیے دوبارہ ارسال کردیتا ہے۔
اس کے باوجود اگر درخواست دہندہ کی تسلی یا تشفی نہیں ہوتی تو اس سے بھی حق حاصل ہے کہ وہ 30 روز کے اندر اپنی شکایت وفاقی حکومت کو ارسال کرسکتا ہے۔
اگر آپ کبھی شناختی دستاویزات سے متعلق کسی مسئلے پر زونل بورڈ کے سامنے پیش ہوئے ہوں یا اس عمل کے بارے میں مزید کچھ جاننا چاہتے ہیں تو اوپر دی گئی نادرا کی ویڈیو سے استفادہ کرتے ہوئے اپنے علم میں اضافہ کرسکتے ہیں تاکہ آپ کو اپنے مسئلے کے حل کیلیے آسانی میسر ہوسکے۔
خونی رشتوں سے محروم خاتون کی تصدیق کے لیے عدالت کا نادرا کو سخت حکم



