بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان نے ’تنہائی‘ سے متعلق اپنے بیان پر وضاحت دے دی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر اداکار سلمان خان نے لکھا کہ ’ارے میں اپنے بارے میں نہیں بات کررہا تھا، میں اکیلا کیسے رہ سکتا ہوں جب کہ میرے پاس اتنی بڑی فیملی اور دوست ہوں اور میں تنہا کیسے رہ سکتا ہوں جب یرے پاس آپ لوگ ہوں۔
انہوں نے کہا کہ آپ کی خواہشات اور دعائیں، میں اب تک کا سب سے بڑا ناشکرا بنوں گا۔
دبنگ خان نے مزید لکھا کہ ’کبھی کبھی لوگوں کے ساتھ رہ کر پک جاتا ہوں، اس لیے بعض اوقات بس، اس بار کوئی فوٹو نہیں بریکنگ نیوز بنا دیا۔ ممی پوچھ رہی ہے، کیا ہوا بیٹا۔‘ چِل مارو۔‘
Arre yaar Mai apne bare mai nahi baat kar raha tha. How can i be alone when i have such a large amazing family n friends n how can I be lonely when I have u guys,your wishes n Duas, I would be the biggest na shukra ever.
Kabhi Kabhi logon ke saath reh kar pak jaata hun, isliye…— Salman Khan (@BeingSalmanKhan) May 18, 2026
اس سے قبل سلمان خان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنی فٹ باڈی کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ اپنے آپ کے ساتھ رہنے کے 2 طریقے ہیں، اکیلے اور تنہا، اکیلے رہنا آپ کا اپنا انتخاب ہوتا ہے اور تنہا جب کوئی آپ کے ساتھ نہیں رہنا چاہتا۔
اداکار نے مزید لکھا کہ اب اس کے بعد لوگ خود سمجھ جائیں کہ انہیں کیا کرنا چاہیے۔
By I me myself, 2 ways to be by yr self, Alone and Lonely, Alone is by choice n lonely when nobody wants to be with u….. Ab iske aage you Figure out what you need to do pic.twitter.com/mRlUKD7gjw
— Salman Khan (@BeingSalmanKhan) May 17, 2026
اس پوسٹ کے بعد مداحوں نے کمنٹ سیکشن میں اداکار کے لیے محبت اور حمایت کا اظہار کیا، کئی صارفین نے 60 برس کی عمر میں بھی ان کی فٹنس اور شخصیت کو سراہا، جبکہ کچھ مداحوں نے ان کے الفاظ کو ان کی ادھوری محبت اور تنہائی سے جوڑ دیا تھا۔



