spot_img

ذات صلة

جمع

مارکیٹیں کتنے بجے بند ہوں گی؟

حکومت نے ایندھن کی بچت پالیسی کے تحت مزید...

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی پولیس اسٹیشن سے ٹکرا گئی

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی ڈومیل پولیس اسٹیشن...

بیرسٹر گوہر کے نام پر ہیکرز نے 5 لاکھ روپے لوٹ لیے

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے نام پر...

’موٹر سائیکل سواروں کے لیے 100 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے گی‘

وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے...

کوئٹہ : مسافر کوچ میں ساڑھے 7 کلو سونے کی ڈکیتی

کوئٹہ : بلوچستان کے ضلع قلعہ سیف اللّٰہ میں مسلح افراد کوچ کے مسافر سے ساڑھے 7 کلو سونا لوٹ کر فرار ہوگئے۔

لیویز حکام کے مطابق ملتان کے رہائشی دو افراد سونا لے کر کوچ کے ذریعے کوئٹہ جا رہے تھے کہ راستے میں مسلم باغ کے قریب 3 گاڑیوں میں سوار مسلح افراد نے کوچ کو روک کر بیگ چھین لیے۔

چھینے گئے بیگ میں ساڑھے 7 کلو سونا موجود تھا جس کی مالیت 20کروڑ روپے سے زائد بتائی جارہی ہے۔ ڈاکوؤں نے 2 مسافروں کو کوچ سے اُتار کر سونا لوٹا۔

واقعے کے بعد لیویز نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور جلد ملوث افراد کو گرفتار کر لیا جائے گا۔

مزیدپڑھیں : لاہور میں بیوی کے 3 کروڑ مالیت کے زیورات چوری کرنے والا شوہر گرفتار

لاہور : ماڈل ٹاؤن میں بیوی کے 3 کروڑ مالیت کے زیورات چوری کرنے والے شوہر کو گرفتار کرلیا گیا، ملزم نےچوری کااعتراف کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں ماڈل ٹاؤن کے علاقے میں شوہر نے اپنی ہی بیوی کا زیور چوری کرلیا تاہم پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا اور 3 کروڑ روپے مالیت کا طلائی زیور برآمد کرلیا۔

پولیس نے بتایا کہ متاثرہ خاتون کی دوستی سوشل میڈیا پر فیصل جاوید نامی شخص سے ہوئی تھی، جس سے دو سال قبل اس نے نکاح کر لیا تھا۔

spot_imgspot_img