اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’کفیل‘ میں زیبا کی ’خلع‘ نے خواتین کو جذباتی کردیا۔
ڈرامہ سیریل ’کفیل‘ میں صنم سعید اور عماد عرفانی مزکزی کردار نبھا رہے ہیں جبکہ اس کی دیگر کاسٹ میں نورے ذیشان، عاشر وجاہت، اریکا حق، ہانیہ احمد ودیگر شامل ہیں۔
اس کی کہانی مردوں کی ذمہ داریوں کے اہم موضوعات پر مبنی ہے، زیبا اور جامی کی کہانی بہت سے دوسرے خاندانوں کی سچائی کی عکاسی کرتی ہے جو ہم اپنے اردگرد دیکھتے ہیں۔
جامی کو ایسا شوہر دکھایا گیا ہے جو گھر اور بچوں کی ذمہ داری نہیں اٹھاتا بلکہ گھر میں لڑائی جھگڑے روز کا معمول بن جاتے ہیں جس کے بعد بیٹا سبک بھی والدہ کے خلع لینے کی حمایت کرتا ہے۔
گزشتہ قسط میں دکھایا گیا کہ زیبا نے جامی سے خلع لینے کا فیصلہ کیا اس کا بیٹا خاندان کا حقیقی کفیل نکلا کیونکہ اس نے اپنی ماں کے ساتھ کھڑے ہوکر ٹاکسک شادی سے باہر آنے میں ان کی مدد کی، وہ منظر جہاں زیبا آخرکار خلع نامے پر دستخط کرتی ہے تو خواتین جذباتی ہوجاتی ہیں۔
اس شو کے ذریعے بہت سی خواتین آپ بیتی کو یاد کررہی ہیں۔
سوشل میڈیا پر صارفین خلع کو پسند کرہے ہیں اور یہ کہہ رہی ہیں کہ تمام خواتین اپنی زندگیوں پر امن اور طاقت کی مستحق ہیں۔
ایک پرستار نے کہا کہ ’یہ خلع ایک ذاتی جیت کی طرح محسوس ہوئی ہے۔‘ ایک اور خاتون نے لکھا کہ ’یہ میری کہانی ہے میں نے شوہر سے خلع لی اور بیٹے کے ساتھ اکیلی ماں کے طور پر رہتی تھی۔‘



