spot_img

ذات صلة

جمع

مارکیٹیں کتنے بجے بند ہوں گی؟

حکومت نے ایندھن کی بچت پالیسی کے تحت مزید...

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی پولیس اسٹیشن سے ٹکرا گئی

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی ڈومیل پولیس اسٹیشن...

بیرسٹر گوہر کے نام پر ہیکرز نے 5 لاکھ روپے لوٹ لیے

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے نام پر...

’موٹر سائیکل سواروں کے لیے 100 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے گی‘

وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے...

کرک : گھر کے 6 افراد کا سفاکانہ قتل، خوفناک واقعے نے دل دہلا دیے

کرک میں گھریلو ناچاقی پر ملزم نے فائرنگ کرکے چھ افراد کو قتل کر دیا، مقتولین میں دو خواتین، دو بچے اور دو مرد شامل ہیں، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والوں میں ملزم کی اپنی بیوی، بیٹی، بہن، 2 بھائی اور ان کی بیویاں شامل ہیں۔

موقع ملتے ہی مقامی افراد، پولیس کی بھاری نفری اور متعلقہ ریسکیو ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور تمام لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال کرک منتقل کر دیں۔

لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، ڈی پی او سعود خان نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او کو واقعے کی فوری کارروائی کا حکم دیا ہے۔

پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم فاروق کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا ہے، واقعے کے اصل حقائق پر مبنی تفتیش کی جارہی ہے۔

spot_imgspot_img