spot_img

ذات صلة

جمع

مارکیٹیں کتنے بجے بند ہوں گی؟

حکومت نے ایندھن کی بچت پالیسی کے تحت مزید...

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی پولیس اسٹیشن سے ٹکرا گئی

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی ڈومیل پولیس اسٹیشن...

بیرسٹر گوہر کے نام پر ہیکرز نے 5 لاکھ روپے لوٹ لیے

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے نام پر...

’موٹر سائیکل سواروں کے لیے 100 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے گی‘

وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے...

کرکٹ کا پاکستان اور سری لنکا کے تعلقات کی مضبوطی میں اہم کردار ہے، وزیراطلاعات

اسلام آباد: وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان اور سری لنکا نے ہمیشہ ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے۔

وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ نے سری لنکا کے قومی دن کی مناسبت سے ہونے والی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کرکٹ کا دونوں ملکوں کے تعلقات کی مضبوطی میں اہم کردار ہے، دونوں ملکوں نے ہمیشہ ایک دوسرے کا ساتھ دیا، پاکستان کے سری لنکا کےساتھ دیرینہ تعلقات ہیں

عطا تارڑ نے کہا کہ سری لنکا میں سیاحت سے متعلق بہت پوٹیشنل موجود ہے، سری لنکا کےساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں،

وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ کا دنوں ملکوں کے مضبوط تعلقات کی نشاندہی کرتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ پاکستان اور سری لنکا کے تعلقات دہائیوں پرمحیط ہیں۔

انھوں نے کہا کہ سری لنکن سیکیورٹی فورسز پاکستان میں تربیت حاصل کرتی ہیں، سیاحت کے شعبے میں دوطرفہ تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے۔

خیال رہے کہ سری لنکن صدر انوراکمارا ڈسانائیکے نے بھارت کے ساتھ میچ کھیلنے کی منظوری دینے پر سوشل میڈیا پر پیغام شیئر کرتے ہوئے پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا ہے۔

سری لنکا کے صدر انوراکمارا ڈسانائیکے نے سوشل میڈیا پر پیغام شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ “شکریہ وزیراعظم شہبازشریف”، انھوں نے لکھا کہ وزیراعظم شہبازشریف نے یقینی بنایا کہ ہم سب کا پیارا کھیل جاری رہے۔

سری لنکن صدر نے کہا کہ کولمبو میں پاک بھارت میچ کا بےصبری سے انتظار کیا جارہا ہے، آئی سی سی اور دیگر متعلقہ فریقین کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں۔

انوراکمارا ڈسانائیکے نے پاکستان سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ سری لنکا 1996 کے ورلڈکپ کے دوران پاکستان کی یکجہتی کو نہیں بھولا۔

پاک بھارت میچ کرانے کےلیے سری لنکن صدر بھی میدان میں آگئے

spot_imgspot_img