spot_img

ذات صلة

جمع

مارکیٹیں کتنے بجے بند ہوں گی؟

حکومت نے ایندھن کی بچت پالیسی کے تحت مزید...

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی پولیس اسٹیشن سے ٹکرا گئی

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی ڈومیل پولیس اسٹیشن...

بیرسٹر گوہر کے نام پر ہیکرز نے 5 لاکھ روپے لوٹ لیے

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے نام پر...

’موٹر سائیکل سواروں کے لیے 100 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے گی‘

وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے...

کرکٹ شائقین نے بھارتی وومن ٹیم کو چوکر قرار دے دیا

ممبئی : آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ 2025 میں انگلینڈ کے ہاتھوں شکست کے بعد بھارتی وومن ٹیم کی سیمی فائنل تک رسائی کی امیدیں دم توڑتی نظر آرہی ہیں، بھارتیوں نے ٹیم کو چوکر قرار دے دیا۔

اہم ایونٹ میں یہ بھارت کی مسلسل تیسری شکست ہے، جس پر سوشل میڈیا صارفین اپنی ٹیم کو خواتین کرکٹ کی سب سے بڑی چوکر ٹیم قرار دے رہے ہیں۔

انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 288 رنز بنائے، جس میں کپتان ہیدر نائٹ نے91 گیندوں پر 109رنز کی شاندار اننگز کھیلی، جواب میں بھارتی ٹیم 6وکٹوں کے نقصان پر 284 رنز بنا سکی۔

یہ میچ آخری اوور تک اعصاب شکن رہا مگر آخرکار انگلینڈ نے کامیابی حاصل کی، سنسنی خیز میچ میں 4 رنز کی شکست کے بعد بھارتی ٹیم کی سیمی فائنل تک رسائی کی امیدوں کو بڑا دھچکا لگا ہے۔

بھارت کی اس تیسری لگاتار شکست پر بھارتی کرکٹ شائقین اپنی ٹیم کی کارکردگی پر کافی برہم اور افسردہ دکھائی دیے جس کا اظہار انہوں نے سوشل میڈیا پر ردعمل میں کیا۔

صارفین نے کپتان ہرمن پریت کور پر شدید تنقید کرتے ہوئے ٹیم کو “خواتین کرکٹ کی سب سے بڑی چوکر ٹیم” (یعنی جیت کے قریب پہنچ کر ہارنے والی ٹیم) قرار دیا، اس سے قبل بھارتی وومن ٹیم جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کے ہاتھوں بھی شکست کھا چکی ہے۔

میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کپتان ہرمن پریت کور کا کہنا تھا کہ ہمارے لیے یہ دل توڑ دینے والا لمحہ ہے، سمرتھی کا آؤٹ ہونا ہمارے لیے ٹرننگ پوائنٹ تھا، جب میں اور مندنہ بیٹنگ کر رہے تھے تو سب کچھ قابو میں تھا، مگر آخر میں ہم ہدف تک نہ پہنچ سکے۔”

ہرمن پریت نے مزید کہا کہ جب آپ اتنی محنت کرتے ہیں اور آخری پانچ، چھ اوورز منصوبے کے مطابق نہیں ہوتے تو بہت برا محسوس ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس وکٹیں بچی تھیں مگر حالات نے ساتھ نہ دیا، انگلینڈ ٹیم نے ہمت نہیں ہاری اور وکٹیں حاصل کرتی رہی، انہیں اس کامیابی کا کریڈٹ دینا ہوگا۔

بھارت کی اننگز کے دوران سمرتھی مندنہ اور ہرمن پریت کور نے ٹیم کو مضبوط آغاز دیا تھا، لیکن بعد میں لیفٹ آرم اسپنر لنزی اسمتھ نے اہم موقع پر وکٹ حاصل کرکے بھارتی بیٹنگ لائن کو مشکل میں ڈال دیا۔

اگرچہ دیپتی شرما نے نصف سنچری کے ساتھ ٹیم کو سہارا دیا، مگر اختتامی اوورز میں صوفی ایکلسٹن نے ان کی وکٹ حاصل کرکے بھارت کی رہی سہی امیدوں پر بھی پانی پھیر دیا۔

واضح رہے کہ بھارتی ٹیم اب نیوزی لینڈ کے خلاف 24 اکتوبر کو ممبئی میں ایک اہم میچ کھیلے گی، جبکہ 26 اکتوبر کو بنگلہ دیش کے خلاف آخری گروپ میچ کھیلا جائے گا، بھارت کو سیمی فائنل میں پہنچنے کے لیے دونوں میچ جیتنا ہوں گے۔

آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ: انگلینڈ نے بھارت کو ہراکر سیمی فائنل کےلیے کوالیفائی کرلیا

spot_imgspot_img