spot_img

ذات صلة

جمع

مارکیٹیں کتنے بجے بند ہوں گی؟

حکومت نے ایندھن کی بچت پالیسی کے تحت مزید...

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی پولیس اسٹیشن سے ٹکرا گئی

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی ڈومیل پولیس اسٹیشن...

بیرسٹر گوہر کے نام پر ہیکرز نے 5 لاکھ روپے لوٹ لیے

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے نام پر...

’موٹر سائیکل سواروں کے لیے 100 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے گی‘

وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے...

کراچی کے کن علاقوں میں کل بجلی بند رہے گی؟

کراچی (16 جنوری 2026): کل بروز ہفتہ مرمتی کام کے نام پر شہر قائد کے مختلف علاقوں کو بجلی کی فراہمی بند رہے گی جس کا دورانیہ 15 بھی ہو سکتا ہے۔

کے-الیکٹرک کے 44 فیڈرز پر صبح سے شام تک بجلی کی فراہمی بند کی جائے گی، فیڈرز پر 12 گھنٹے تک بجلی بندش کا اعلان کیا گیا ہے۔

مرمت کے نام پر بجلی کی بندش لوڈشیڈنگ شیڈول کے علاوہ کی جائے گی، کام 15 گھنٹے کے دورانیہ تک کیا جا سکتا ہے، لاکھوں شہری ہفتے کی صبح سے 12 گھنٹے بجلی سے محروم ہوں گے۔

لیاقت آباد، ملیر، لانڈھی، کورنگی، اورنگی، گلستان جوہر، گلشن اقبال، ایف بی ایریا، نارتھ کراچی، ڈیفنس، شاہ فیصل، نورس چورنگی، خواجہ اجمیر نگری، گودھرا اور انڈسٹریل فیڈرز بند ہوں گے۔

گیس کی بندش کا اعلان

دوسری جانب، سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) کی جانب سے ہفتہ اور اتوار تمام انڈسٹری کو گیس کی فراہمی بند ہو گی جبکہ شہر کے تمام سی این جی اسٹیشنز کو بھی 2 دن گیس کی فراہمی بند ہوگی۔

کراچی میں شہریوں کی بڑی تعداد بجلی جبکہ انڈسٹری گیس سے محروم رہے گی۔

spot_imgspot_img