spot_img

ذات صلة

جمع

امریکی فوج نے ایران پر حملے شروع کردیے

واشنگٹن (10 جون 2026) : آبنائے ہرمز کے قریب...

پاپا رازی کی کیا حقیقت ہے؟ حیران کن کہانی سامنے آگئی

پاپا رازی (Paparazzi)کسی ایک شخص کو نہیں بلکہ ان...

بے رحم شخص کا اونٹنی پر تشدد، دونوں آنکھیں نکال لیں

تھرپارکر : اندرون سندھ کے شہر تھرپارکر میں اونٹنی...

جھانوی کپور نے ’پیڈی‘ کے لیے کتنا معاوضہ لیا؟

بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور کی فلم ’پیڈی‘ میں...

کراچی : کار شوروم پر فائرنگ، بھتہ خور گروہ کا ملزم مقابلے کے بعد گرفتار

کراچی : شہر قائد میں ایس آئی یو اور بھتہ خور گروہ کے درمیان ہونے والے مقابلے میں کار شوروم پر فائرنگ کا مرکزی ملزم زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔

اس حوالے سے ایس ایس پی ایس آئی یو محمد عمران نے بتایا ہے کہ نیو ایم اے جناح روڈ کار شوروم پر فائرنگ کرنے والا مرکزی ملزم پکڑا گیا ہے۔

 اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق ایس آئی یو اور بھتہ خور گروہ کے درمیان فائرنگ کے تبادلے بھتہ خور ریحان الدین زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔

ایس ایس پی کے مطابق گرفتار ملزم کے قبضے سے اسلحہ 9 ایم ایم پستول اور گولیاں برآمد کرلی گئی جبکہ دو بھتہ خور گروہ کے کارندے پولیس پارٹی پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

انہوں نے بتایا کہ ایس آئی یو اہلکار ملزمان کی جوابی فائرنگ سے محفوظ رہے، تاہم فائرنگ سے پولیس موبائل کو جزوی نقصان پہنچا۔

ایس ایس پی ایس آئی یو نے بتایا کہ گرفتار ملزم وصی اللہ لاکھو اور صمد کاٹھیا واڑی گروہ کا اہم کارندہ ہے، ملزم تاجروں سے بھتہ خوری میں ملوث ہے۔،

ملزم گروہ کے سرغنہ کے کہنے پر تاجروں کو فائرنگ سے مارنے کی دھمکیاں دے کر خوف زدہ کرتا تھا، فرار ہونے والے ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس کی ٹیمیں تشکیل دی جارہی ہیں۔

spot_imgspot_img