spot_img

ذات صلة

جمع

انمول پنکی کا کرمنل ریکارڈ سامنے آگیا

کراچی (14 مئی 2026): خاتون ڈرگ ڈیلر انمول پنکی...

انمول پنکی 300 گرام کوکین کو ایک کلو کیسے کرتی تھی؟

کراچی : ہائی پروفائل کیس میں گرفتار خاتون ڈرگ...

کراچی : ٹریفک حادثے کے بعد کار سوار نے نوجوان کو گولیاں مار دیں، ویڈیو

کراچی : سپر ہائی وے پر ٹریفک حادثے کے بعد نوجوان پر بہیمانہ تشدد اور گولیاں مارنے کا واقعہ پیش آیا ہے، ملزم جائے وقوعہ سے فرار ہوگیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق سپرہائی وے پر ٹریفک کے حادثے پر نوجوان کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور گولیاں بھی ماردی گئیں،جائے وقوعہ پرموجود افراد نے واقعے کی ویڈیو بھی بنائی۔

کار اور موٹرسائیکل کے درمیان ہونے والے معمولی سے تصادم پر کار سوار آپے سے باہر ہوگیا اور اسلحہ نکال کر موٹر سائیکل سوار پر فائرنگ کردی۔ زخمی نوجوان دوست کے ساتھ ہوٹل پر چائے پینے آیا تھا۔

واقعے کے بعد کار سوار ملزم موقع واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا تاہم پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کرکے ملزم کے بھائی کو حراست میں لے لیا۔

اس حوالے سے ایس ایس پی نے میڈیا کو بتایا کہ نوجوان پرتشدد اورفائرنگ کرنے والے ملزم کی تلاش میں چھاپے مارے جارہے ہیں۔

کے الیکٹرک ریکوری افسر کا ماورائے عدالت قتل، گڈاپ پولیس کا کریمنل ریکارڈ کا دعویٰ

spot_imgspot_img