spot_img

ذات صلة

جمع

امریکی فوج نے ایران پر حملے شروع کردیے

واشنگٹن (10 جون 2026) : آبنائے ہرمز کے قریب...

پاپا رازی کی کیا حقیقت ہے؟ حیران کن کہانی سامنے آگئی

پاپا رازی (Paparazzi)کسی ایک شخص کو نہیں بلکہ ان...

بے رحم شخص کا اونٹنی پر تشدد، دونوں آنکھیں نکال لیں

تھرپارکر : اندرون سندھ کے شہر تھرپارکر میں اونٹنی...

جھانوی کپور نے ’پیڈی‘ کے لیے کتنا معاوضہ لیا؟

بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور کی فلم ’پیڈی‘ میں...

کراچی میں مشرف اور ایم کیو ایم کا دور اچھا تھا، صرحا اصغر

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ صرحا اصغر کا کہنا ہے کہ کراچی میں مشرف اور ایم کیو ایم کا دور اچھا تھا۔

اداکارہ صرحا اصغر نے اے آر وائی پوڈ کاسٹ میں شرکت کی اور اس دوران میزبان ایاز سموں کی جانب سے پوچھے گئے مختلف سوالات کے جوابات دیے۔

میزبان نے پوچھا کہ کراچی کے لیے بہتر کون ہے؟

اداکارہ نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ پرویز مشرف کا دور زیادہ بہتر تھا، ایم کیو ایم کا دورہ بھی برا نہیں تھا اچھا تھا لیکن وہ الگ بات ہے کہ ایک کال آتی تھی بھائی کی سب بند ہوجاتا تھا اس ماحول میں بڑے ہوئے ہیں اس سے حالات ابھی بہتر ہیں۔

صرحا اصغر نے کہا کہ ایم کیو ایم کے دور میں ڈسپلن تھا لیکن اب کیا کریں وہ لوگ نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان کو کیوں بدنام کررہے ہوتے ہیں دنیا میں حالات خراب ہیں آپ نیویارک کی گلیوں میں نہیں جاسکتے۔

کراچی کے علاقے نیپا چورنگی پر مین ہول میں ابراہیم کے گرنے کے واقعے پر صرحا نے کہا کہ نشئی ڈھکن اٹھا کر لے جاتے ہیں لیکن انہیں روکے کا کون یہ بھی سوال ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب محسوس ہوتا ہے کہ ورکنگ ویمن کے لیے شادی کی آئیڈیل عمر 25 سال ہے اگر تیس سال کے بعد بچوں کی پیدائش ہوگی تو آپ کے اندر توانائی نہیں ہوگی کہ بچوں کی پرورش کرسکیں۔

صرحا اصغر نے کہا کہ ایک شخص نے پیچھا کرکے ہراساں کیا اس وقت بیٹا ریحان بہت چھوٹا تھا وہ گھر تک پہنچ گیا تھا میں نے چیخنا شروع کیا تو پورا محلہ جمع ہوگیا تھا پھر وہ بھاگ گیا۔

spot_imgspot_img