spot_img

ذات صلة

جمع

امریکا میں تارکین وطن کے ’ورک پرمٹ‘ سے متعلق اہم خبر آگئی

واشنگٹن: امریکا نے 6 ممالک کے تارکین وطن کے...

18 ماہ کا بچہ دل کا دورہ پڑنے سے چل بسا

(12 جولائی 2026): بھارتی ریاست کیرالا میں 18 ماہ...

اننیا پانڈے نے ومبلڈن میں شرکت کرکے لوگوں کی توجہ حاصل کرلی

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ اننیا پانڈے نے ومبلڈن...

ایف آئی اے بھرتی ٹیسٹ، ڈاکٹر اپنے بھائی کی جگہ امتحان دیتے پکڑا گیا

کراچی: ایف آئی اے کے بھرتی ٹیسٹ میں ڈاکٹر...

کراچی میں لڑکی نے 14 سالہ بچی پر کیمیکل پھینک دیا

کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں 15 سالہ لڑکی نے 14 سال کی بچی پر کیمیکل پھینک دیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن سیکٹر سی 6 میں 15 سال کی لڑکی نے 14 سال کی بچی اقصیٰ پر کیمیکل پھینکا جس کے نتیجے میں وہ معمولی جھلس گئی، متاثرہ بچی کو سول اسپتال کے برنس وارڈ منتقل کردیا گیا ہے۔

ایس ایس پی ویسٹ طارق مستوئی کا کہنا ہے کہ پولیس نے ملزمہ مہک کو حراست میں لے لیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ لڑائی جھگڑے کے دوران بچی پر کیمیکل پھینکا گیا ہے۔

ایس ایس پی کا بتانا ہے کہ واقعے سے متعلق قانونی کارروائی کی جارہی ہے، یہ بھی جاننے کی کوشش کی جارہی ہے کس واقعے پر جھگڑا پیش آیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ کراچی کے علاقے کورنگی کراسنگ میں خاتون پر تیزاب پھینکنے کا واقعہ پیش آیا تھا۔

متاثرہ خاتون کا کہنا تھا کہ علی نامی شخص  کافی عرصے سے ہراساں کر رہا تھا جس کی متعدد بار شکایت کی، 21جون کو گھر سے باہر نکلی تو پڑوسی تیزاب پھنک کر فرار ہو گیا۔

خاتون نے بتایا تھا کہ ملزم کیخلاف ایک ایف آئی آر پہلے ہی درج ہے لیکن تیزاب پھینکنے کا پولیس مقدمہ درج نہیں کر رہی۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کورنگی تیزاب گردی کا نوٹس لیتے ہوئے اے آئی جی سے رپورٹ طلب کی تھی۔

spot_imgspot_img