spot_img

ذات صلة

جمع

امریکی فوج نے ایران پر حملے شروع کردیے

واشنگٹن (10 جون 2026) : آبنائے ہرمز کے قریب...

پاپا رازی کی کیا حقیقت ہے؟ حیران کن کہانی سامنے آگئی

پاپا رازی (Paparazzi)کسی ایک شخص کو نہیں بلکہ ان...

بے رحم شخص کا اونٹنی پر تشدد، دونوں آنکھیں نکال لیں

تھرپارکر : اندرون سندھ کے شہر تھرپارکر میں اونٹنی...

جھانوی کپور نے ’پیڈی‘ کے لیے کتنا معاوضہ لیا؟

بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور کی فلم ’پیڈی‘ میں...

کراچی میں بھی ٹھنڈی ہواؤں نے زور پکڑ لیا، سردی میں اضافہ

کوئٹہ : بلوچستان کے بالائی و شمالی علاقوں میں سردی کی شدت میں اضافہ کے بعد کراچی میں بھی ٹھنڈی ہواؤں نے زور پکڑ لیا، جس کے سبب سردی میں اضافہ ہوگیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق  کراچی میں رات اورصبح سویرے ٹھنڈی ہواؤں کے باعث موسم سرد ہوگیا،  موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ کوئٹہ میں درجہ حرارت منفی 4 ڈگری سینٹی گریڈ ہوگیا، قلات اور زیارت میں درجہ حرارت منفی 7 ریکارڈ کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے شمالی اضلاع میں آئندہ 24گھنٹے کے دوران سردی رہے گی، دوسری جانب موسم کی سختی کے سبب مختلف علاقوں میں گیس پریشر میں انتہائی کمی سے صارفین کی مشکلات میں اضافہ ہورہا ہے۔

محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ ملک کے بالائی علاقوں میں برفباری کے دوران اضافی احتیاط کی ضرورت ہے، شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ سردی کے باعث احتیاطی اقدامات اختیار کریں اور ضرورت پڑنے پر موٹی گرم کپڑے پہنیں۔

spot_imgspot_img