spot_img

ذات صلة

جمع

نوجوانوں کے لیے ہنرمندی اور روزگار کے نئے مواقع

پشاور : نوجوانوں کے لیے ہنرمندی اور روزگار کے...

سفید اور دانے دار مکھن گھر میں بنانا نہایت آسان

گھر میں دہی سے مکھن تیار کرنا ایک پرانا...

امریکا آج رات ایران پر بڑا حملہ کرے گا، امریکی وزیر جنگ

فلوریڈا : امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ نے کہا...

وزیراعظم شہباز شریف آئی ایم ایف سے بڑا ریلیف لینے میں کامیاب، ذرائع

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف عالمی مالیاتی فنڈ...

کراچی: قائد آباد میں ہتھوڑے کے وار سے ایک شخص قتل

کراچی کے علاقے قائد آباد میں ہتھوڑے کے وار سے ایک شخص کو قتل کردیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ آج دوپہر میں پیش آیا تھا تحقیقات کے دوران لاش برآمد ہوئی، قتل میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کیا گیا 2 خواتین بھی زیر حراست ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ عامر قریشی اپنی رقم لینے کے لیے ملزمان کے پاس پہنچا تو جھگڑا ہوگیا، مقتول کے اہلخانہ نے دوپہر میں ہی گمشدگی کی اطلاع کردی تھی، ٹیکنیکل اور ڈیجیٹل شواہد کی بنیاد پر تحقیقات میں قتل کا علم ہوا۔

تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ جس گھر سے لاش ملی اس شخص سے مقتولین کا لین دین کا تنازع چل رہا تھا، مقتول کو 20 لاکھ روپے دینے کے بہانے بلا کر ہتھوڑے کے وار سے قتل کیا گیا۔

یہ پڑھیں: ڈکیتی مزاحمت یا کچھ اور! کراچی میں آن لائن رائیڈر قتل

پولیس کے مطابق ملزم نے دو ساتھیوں کے ہمراہ لاش کو گھگھر پھاٹک کے قریب پھینکنے کا منصوبہ بنایا ہے، ملزم نے مقتول عامر قریشی کی کار کو بھی چھپایا اور اغوا کا ڈرامہ رچایا۔

پولیس شام سے مقتول عامر قریشی کو تلاش کررہی تھی، ملزم کے گھر کے باہر لگے کیمروں کی فوٹیج دیکھی تو معاملے پر شک ہوا، گھر کی تلاشی کے دوران مقتول عامر کی لاش ملی اور آلہ قتل بھی برآمد کیا گیا ہے۔

تفتیشی حکام کے مطابق گھر سے خاتون اور ایک بچے سمیت 5 افراد کو حراست میں لیا ہے۔

spot_imgspot_img