spot_img

ذات صلة

جمع

مارکیٹیں کتنے بجے بند ہوں گی؟

حکومت نے ایندھن کی بچت پالیسی کے تحت مزید...

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی پولیس اسٹیشن سے ٹکرا گئی

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی ڈومیل پولیس اسٹیشن...

بیرسٹر گوہر کے نام پر ہیکرز نے 5 لاکھ روپے لوٹ لیے

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے نام پر...

’موٹر سائیکل سواروں کے لیے 100 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے گی‘

وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے...

کراچی : فلیٹ سے خواجہ سرا کی پھندا لگی لاش ملی

کراچی : ڈیفنس خیابان بدر کمرشل ایریا میں ایک فلیٹ سے خواجہ سرا کی گلے میں پھندا لگی لاش ملی ہے، پولیس نے خودکشی کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

اس حوالے سے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مذکورہ خواجہ سرا ایک لڑکی کے ساتھ فلیٹ میں رہائش پذیر تھا جس نے پولیس کو واقعے کی اطلاع دی۔

مرنے والے خواجہ سرا اور ایک لڑکی نے فلیٹ کرائے پر لیا ہوا تھا۔ لڑکی کا موقف ہے کہ جب وہ سو کر اٹھی تو لاش چھت کے کنڈے میں ڈوپٹے سے لٹکی ہوئی تھی۔

مرنے والے کی شناخت ابیہ کے نام سے کی گئی جبکہ اس کا اصل نام عبداللہ بابر اور عمر 24 سال ہے، ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا ہے کہ خواجہ سرا یسریٰ نامی لڑکی کے ہمراہ فلیٹ میں کرائے پر رہتا تھا۔

پولیس کے مطابق لڑکی نے محلے والوں کی مدد سے لاش نیچے اتروائی اور پولیس کو واقعے کی اطلاع دی ہے۔

پولیس حکام کے مطابق جائے وقوع سے شواہد اکٹھے کرلیے گئے ہیں، اب تک کی تفتیش سے معاملہ خود کشی کا لگ رہا ہے۔

خواجہ سرا کی گردن پر پھندے کا نشان موجود ہے، چھت پر دوپٹے کا پھندا لٹک رہا تھا تاہم پولیس اس حوالے سے مزید چھان بین کر رہی ہے۔

مزید پڑھیں : کراچی میں 3 خواجہ سراؤں کی گولیاں لگی لاشیں برآمد

یاد رہے کہ اس سے قبل 21 ستمبر کو سپر ہائی وے میمن گوٹھ سے 3 افراد لاشیں ملی ہیں، جاں بحق افراد خواجہ سرا ہیں جنہیں فائرنگ کر کے قتل کیا گیا، بعدازاں پولیس کی ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچی۔

پولیس حکام نے بتایا کہ خواجہ سراؤں کے پاس سے کوئی ایسی چیز نہیں ملی جس سے شناخت ہو سکے، مقتولین کو سر، سینے اور ہاتھوں پر گولیاں ماری گئی تھیں۔

 

spot_imgspot_img