spot_img

ذات صلة

جمع

امریکی فوج نے ایران پر حملے شروع کردیے

واشنگٹن (10 جون 2026) : آبنائے ہرمز کے قریب...

پاپا رازی کی کیا حقیقت ہے؟ حیران کن کہانی سامنے آگئی

پاپا رازی (Paparazzi)کسی ایک شخص کو نہیں بلکہ ان...

بے رحم شخص کا اونٹنی پر تشدد، دونوں آنکھیں نکال لیں

تھرپارکر : اندرون سندھ کے شہر تھرپارکر میں اونٹنی...

جھانوی کپور نے ’پیڈی‘ کے لیے کتنا معاوضہ لیا؟

بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور کی فلم ’پیڈی‘ میں...

کراچی : تیزاب گردی کے شکار نوجوان کا ویڈیو بیان سامنے آگیا

کراچی : کورنگی روڈ پر موبائل سمز بیچنے والے نوجوان پر تیزاب گردی کے واقعہ میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، زخمی نوجوان نے ویڈیو ریکارڈ کروا دیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق تیزاب گردی کے شکار زخمی نوجوان ذاکرعلی نے ویڈیو بیان میں بتایا کہ گزشتہ رات 9بجے موٹر سائیکل سوار دو افراد میرے پاس آئے، میں اُس وقت ایک کسٹمر کو ڈیل کرنے میں مصروف تھا۔

متاثرہ نوجوان ذاکرعلی نے کہا کہ ایک نامعلوم شخص نے مجھ سے سم بند کرنے کا پوچھا تو میں نے منع کردیا، میں نے بتایا کہ سم بند نہیں کرتا، صرف فروخت کرنے کا کام کرتا ہوں۔،

ذاکر علی نے بتایا کہ پھر میں اپنے کام میں مصروف ہوگیا، اچانک وہ شخص تیزاب پھینک کر فرار ہوگیا، تیزاب پھینکے جانے سے میرا چہرہ اور گردن جھلس گئی ہیں۔

اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ تیزاب گردی سے جھلس کر زخمی ہونے والےنوجوان کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے، واقعے کی تفتیش جاری ہے اس سلسلے میں اطراف کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کی جارہی ہیں۔

کراچی: نامعلوم افراد نے لڑکے پر تیزاب پھینک دیا

spot_imgspot_img