spot_img

ذات صلة

جمع

امریکی فوج نے ایران پر حملے شروع کردیے

واشنگٹن (10 جون 2026) : آبنائے ہرمز کے قریب...

پاپا رازی کی کیا حقیقت ہے؟ حیران کن کہانی سامنے آگئی

پاپا رازی (Paparazzi)کسی ایک شخص کو نہیں بلکہ ان...

بے رحم شخص کا اونٹنی پر تشدد، دونوں آنکھیں نکال لیں

تھرپارکر : اندرون سندھ کے شہر تھرپارکر میں اونٹنی...

جھانوی کپور نے ’پیڈی‘ کے لیے کتنا معاوضہ لیا؟

بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور کی فلم ’پیڈی‘ میں...

کراچی: تھانے میں نامعلوم افراد کا اہلکار پر تشدد، چھت سے پھینک دیا

کراچی کے درخشاں تھانے میں نامعلوم افراد نے پولیس اہلکار کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد چھت سے پھینک دیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق نامعلوم افراد نے 2 روز قبل شاہین فورس کے سپاہی رانا حمزہ پر تشدد کیا اور تھانے کی چھت سے نیچے پھینکا جس کے بعد اہلکار کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔

ابتدائی تفتیش کے مطابق 2 افراد مبینہ طور پر خیابان مسلم میں نشے میں گھوم رہے تھے اور لوگوں سے جھگڑا کررہے تھے، ون فائیو کی اطلاع پر دونوں افراد کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق نامعلوم افراد اہلکار کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد ملزمان کو اپنے ساتھ لے گئے۔

یہ پڑھیں: کراچی میں بزرگ شہری سے موبائل فون چھیننے کی ویڈیو سامنے آگئی

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ نامعلوم افراد نے دیگر اہلکاروں کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا جبکہ تھانے میں دیگر پولیس اہلکار بھی موجود تھے جو بیچ بچاؤ کی کوشش کررہے تھے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ زخمی اہلکار کی میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد واقعے کا مقدمہ درج کیا جائے گا۔

spot_imgspot_img