spot_img

ذات صلة

جمع

مارکیٹیں کتنے بجے بند ہوں گی؟

حکومت نے ایندھن کی بچت پالیسی کے تحت مزید...

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی پولیس اسٹیشن سے ٹکرا گئی

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی ڈومیل پولیس اسٹیشن...

بیرسٹر گوہر کے نام پر ہیکرز نے 5 لاکھ روپے لوٹ لیے

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے نام پر...

’موٹر سائیکل سواروں کے لیے 100 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے گی‘

وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے...

کراچی : ایس بی سی اے نے رات گئے غیرقانونی تعمیرات مسمار کردیں

کراچی : سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) کی ڈیمولیشن ٹیم نے رات گئے انہدامی کارروائی کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ایسٹ میں رہائشی سوسائٹی میں غیرقانونی تعمیرات مسمار کردیں،

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق ایڈمن سوسائٹی میں غیر قانونی تعمیرات کو مسمار کیا گیا، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی ڈیمولیشن ٹیم نے رات گئے انہدامی کارروائی کی۔

دن کے وقت اسی تعمیرات کو گرانے کیلیے پہنچنے والے ایس بی سی اے کے عملے پر مسلح افراد نے حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں 4 افسران زخمی ہوئے تھے۔

پولیس حکام کے مطابق آپریشن میں عمارت کے غیرقانونی اضافی فلورز کو گرایا گیا، پلرز، چھت، دیواریں توڑ دی گئیں اور عمارتی سریا بھی ضبط کرلیا گیا، اس موقع پر کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کیلیے پولیس کی بھاری نفری بھی موجود تھی۔

اس حوالے سے ایس بی سی اے کے ڈائریکٹر جنرل نے بتایا کہ دن کے وقت حملے میں زخمی ہونے والے 4 افسران اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

مذکورہ افسران کو سروں پر چوٹیں آئی ہیں، ان کا سی ٹی اسکین ہورہا ہے، صبح افسران کی مدعیت میں حملہ آوروں کیخلاف مقدمہ درج کرایا جائے گا۔

ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کا مزید کہنا ہے کہ عملے پر تشدد کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

شہر میں غیر قانونی تعمیرات، ایس بی سی اے کا کرپٹ افسران کے خلاف سخت قدم

spot_imgspot_img