spot_img

ذات صلة

جمع

مارکیٹیں کتنے بجے بند ہوں گی؟

حکومت نے ایندھن کی بچت پالیسی کے تحت مزید...

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی پولیس اسٹیشن سے ٹکرا گئی

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی ڈومیل پولیس اسٹیشن...

بیرسٹر گوہر کے نام پر ہیکرز نے 5 لاکھ روپے لوٹ لیے

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے نام پر...

’موٹر سائیکل سواروں کے لیے 100 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے گی‘

وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے...

کراچی : افغان باشندوں کا پتھراؤ، اہلکار پولیس موبائل چھوڑ کر فرار

کراچی میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کیخلاف آپریشن کے دوران نامعلوم افراد کے پتھراؤ سے 3 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کیلیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ میں غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کے خلاف پولیس کا آپریشن اجری تھا کہ جمالی پل کے قریب نامعلوم مشتعل افراد نے پولیس اہلکاروں پر اچانک ڈنڈوں سے حملہ کر دیا، مشتعل افراد کی جانب سے حملے کے باعث پولیس موبائل کو بھی نقصان پہنچا۔

اس موقع پر آپریشن کیلیے جانے والے پولیس اہلکار اپنی جان بچاتے ہوئے موبائل وین چھوڑ کر فرار ہوگئے، مشتعل افراد نے پولیس موبائل پر پتھراؤ کے بعد ڈنڈوں سے توڑ پھوڑ شروع کردی۔

مکینوں کے پتھراؤ سے 2 سے 3 پولیس اہلکاروں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں، مذکورہ علاقے میں غیرقانونی مقیم افغان باشندوں کے خلاف پولیس کا آپریشن جاری تھا۔

نامعلوم افراد نے اپنے زیرحراست افغان باشندوں کو چھڑانے کی کوشش کی، نامعلوم افراد نے پولیس حکام سے تلخ کلامی اور ہاتھا پائی کی اور پتھراؤ بھی کیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پتھراؤ کے باعث ایک پولیس موبائل کو نقصان پہنچا ہے، تاہم اب صورتحال کافی حد تک قابو میں ہے کچھ افراد کو حراست میں بھی لے لیا گیا ہے، آخری اطلاعات تک پولیس کی جانب سے علاقے میں سرچ آپریشن جاری تھا۔

spot_imgspot_img