اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’ڈاکٹر بہو‘ کے سیٹ سے کبریٰ خان اور شجاع اسد کی دلچسپ ویڈیو وائرل ہوگئی۔
ڈائریکٹر مہرین جبار نے ڈرامہ سیریل ’ڈاکٹر بہو‘ کے سیٹ سے ویڈیو شیئر کی جس میں مرکزی کردار کبریٰ خان اور شجاع اسد سنجیدہ منظر کی شوٹنگ کررہے ہیں۔
مہرین جبار نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اسے ڈرامے کا سب سے سنجیدہ منظر قرار دیا ہے جو سیٹ پر ہنسی مذاق کے لمحے میں بدل گیا۔
ویڈیو میں کبریٰ خان (ثانیہ)، شجاع اسد (سلمان) کے ساتھ مرینہ خان، سید محمد احمد (ثانیہ کے والد) اور بختاور مظہر (سعیدہ پھوپھو) موجود ہیں۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جیسے ہی کیمرہ آن ہوتا ہے شجاع اسد فوری اپنے چہرے پر سنجیدہ تاثرات لے آتے ہیں لیکن چند ہی لمحوں بعد دوبارہ مسکرانے لگ جاتے ہیں۔
View this post on Instagram
مہرین جبار نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے مزاحیہ انداز میں لکھا کہ ’ غیر سنجیدہ اداکاروں اور ہدایت کار کے ساتھ سب سے سنجیدہ منظر کی شوٹنگ ہورہی ہے۔‘
Latest Lifestyle News and Breaking News from ARY News
واضح رہے کہ یہ منظر ڈرامے کی 20ویں قسط میں نشر ہوا تھا جہاں کہانی میں اس وقت کشیدگی بڑھ جاتی ہے جب ڈاکٹر شاہنواز، ثانیہ کے والدین سے کہتے ہیں کہ وہ اسے اپنے گھر لے جائیں کیونکہ وہ ان سے جڑے کرپشن کے ایک کیس کو بے نقاب کرنا چاہتی ہے۔
’ڈاکٹر بہو‘ کی کہانی صن مہدی زریاب نے لکھی ہے جسے ہر جمعہ اور ہفتہ رات 8 بجے اے آر وائی ڈیجیٹل پر نشر کیا جاتا ہے۔



