spot_img

ذات صلة

جمع

مارکیٹیں کتنے بجے بند ہوں گی؟

حکومت نے ایندھن کی بچت پالیسی کے تحت مزید...

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی پولیس اسٹیشن سے ٹکرا گئی

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی ڈومیل پولیس اسٹیشن...

بیرسٹر گوہر کے نام پر ہیکرز نے 5 لاکھ روپے لوٹ لیے

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے نام پر...

’موٹر سائیکل سواروں کے لیے 100 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے گی‘

وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے...

کارلوس بریتھویٹ نے عثمان طارق کو “چک” کہا یا نہیں؟ کرکٹر کا بڑا بیان

ویسٹ انڈین کرکٹر کارلوس بریتھویٹ نے پاکستان کے مسٹری اسپنر عثمان طارق کو ‘چک’ کہا یا نہیں، اس حوالے سے انھوں نے وضاحت پیش کردی۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان اور بھارت کے انتہائی اہم معرکے سے قبل بھارتی میڈیا میں عثمان طارق کے بولنگ ایکشن کے حوالے سے بہت چرچے ہیں، بھارتی میڈیا ان کے ایکشن کو لے کر طرح طرح کی باتیں بنارہا ہے۔

اسی کے ساتھ بھارتی مداح بھی عثمان طارق کے ایکشن کو لے کر پریشان نظر آتے ہیں، بھارتی مداحوں اور سابق کرکٹر کو خوف ہے کہ عثمان 15 تاریخ کو ہونے والے میچ میں بھارتی بیٹرز کو بھاری پڑ سکتے ہیں۔

ایک بھارتی مداح نے حد کرتے ہوئے ویسٹ انڈیرز کے کرکٹر کارلوس بریتھ ویٹ پر جھوٹا الزام لگادیا کہ انھوں ںے کمنٹری کے دوران عثمان طارق کو “چکس” کہا ہے۔

اب اس بات پر وضاحت دیتے ہوئے کارلوس بریتھ ویٹ نے اس کی سختی سے نفی کی ہے کہ انھوں نے پاکستانی مسٹری اسپنر عثمان طارق کو “چک” کہا ہے۔

بریتھویٹ نے اس دعوے کی سختی سے تردید کی اور غلط معلومات معلوما پھیلانے والوں کو آئینہ دکھاتے ہوئے واضح کیا کہ میں نے کبھی ایسا تبصرہ نہیں کیا، اس طرح کے بے بنیاد الزامات کی کرکٹ میں کوئی جگہ نہیں ہے۔

’بھارت کو عثمان طارق کا خوف ہے‘

 

spot_imgspot_img