spot_img

ذات صلة

جمع

مارکیٹیں کتنے بجے بند ہوں گی؟

حکومت نے ایندھن کی بچت پالیسی کے تحت مزید...

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی پولیس اسٹیشن سے ٹکرا گئی

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی ڈومیل پولیس اسٹیشن...

بیرسٹر گوہر کے نام پر ہیکرز نے 5 لاکھ روپے لوٹ لیے

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے نام پر...

’موٹر سائیکل سواروں کے لیے 100 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے گی‘

وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے...

ژالے سرحدی کی مزاحیہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و میزبان ژالے سرحدی کی مزاحیہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ ژالے سرحدی نے ویڈیو شیئر کی جس میں وہ ویلنٹائن ڈے کی مناسبت سے ڈائیلاگ پر لپسنگ کررہی ہیں۔

ویڈیو میں اداکارہ کہتی ہیں کہ ’میرا تو 14 فروری کو پلان ایکدم فکسڈ ہے، کسی بھی جوڑے کو دیکھوں گی تو زور زور چلاؤں گی، بھائی کل والی اچھی تھی۔‘

اداکارہ مزید کہتی ہیں کہ ’پھر وہ جانے اور اس کی بندی جانے۔‘

ژالے سرحدی نے چند گھنٹوں قبل یہ ویڈیو شیئر کی جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر تبصرے بھی کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ ژالے سرحدی نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے سپر ہٹ ڈرامہ سیریل ’پنجرہ‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔

spot_imgspot_img