spot_img

ذات صلة

جمع

مارکیٹیں کتنے بجے بند ہوں گی؟

حکومت نے ایندھن کی بچت پالیسی کے تحت مزید...

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی پولیس اسٹیشن سے ٹکرا گئی

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی ڈومیل پولیس اسٹیشن...

بیرسٹر گوہر کے نام پر ہیکرز نے 5 لاکھ روپے لوٹ لیے

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے نام پر...

’موٹر سائیکل سواروں کے لیے 100 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے گی‘

وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے...

ڈینگی نے حیدرآبا میں ڈیرے جمالیے، سینکڑوں افراد کی حالت خراب

حیدرآباد (16اکتوبر 2025) شہر کے سرکاری اور نجی اسپتالوں میں ڈینگی وائرس کے کیسز بڑھ رہے ہیں، ضلعی انتظامیہ کی نااہلی سے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق محکمہ صحت کے ڈپٹی ڈائریکٹر ویکٹر بورن ڈزیز کا کہنا ہے کہ
حیدرآباد ڈویژن میں ڈینگی کے 89 ہزار 116 کیسز رپورٹ ہوئے، ضلع میں 6 ہزار 339 کیسز سامنے آئے۔

رپورٹ کے مطابق حیدرآباد میں ڈینگی مچھر کے کاٹنے سے سینکڑوں مریض مختلف اسپتالوں میں داخل ہوئے ہیں، جبکہ گزشتہ چند روز کے دوران مختلف علاقوں میں ڈینگی سےاب تک5افراد انتقال کرچکے ہیں۔

سرکاری اسپتالوں میں بیڈز کم پڑگئے جسکی وجہ سے مریض پرائیویٹ اسپتالوں کا رخ کرنے لگے، لطیف آباد، قاسم آباد شہر اور سائٹ ایریا میں ڈینگی کے وار جاری ہیں۔

حالی روڈ، لطیف آباد نمبر11اور12بدترین متاثرہ علاقے قرار دیے گئے ہیں، اسپتالوں میں جگہ نہ ہونے سے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

اس حوالے سے شہریوں کا کہنا ہے کہ حیدرآباد کی ضلعی انتظامیہ کی نااہلی کی وجہ سے ڈینگی پر تاحال قابو نہ پایا جاسکا، اسپرےمہم نہ ہونے پرشہریوں میں شدید غم و غصہ پایا جارہا ہے۔

spot_imgspot_img