spot_img

ذات صلة

جمع

امریکی فوج نے ایران پر حملے شروع کردیے

واشنگٹن (10 جون 2026) : آبنائے ہرمز کے قریب...

پاپا رازی کی کیا حقیقت ہے؟ حیران کن کہانی سامنے آگئی

پاپا رازی (Paparazzi)کسی ایک شخص کو نہیں بلکہ ان...

بے رحم شخص کا اونٹنی پر تشدد، دونوں آنکھیں نکال لیں

تھرپارکر : اندرون سندھ کے شہر تھرپارکر میں اونٹنی...

جھانوی کپور نے ’پیڈی‘ کے لیے کتنا معاوضہ لیا؟

بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور کی فلم ’پیڈی‘ میں...

ڈکی بھائی کی مشکلات میں اضافہ

لاہور : جوئے کی اپیس کو پروموٹ کرنے کے کیس میں یوٹیوبر سعد الرحمان المعروف ڈکی بھائی کا جسمانی ریمانڈ مزید دو روز کے لیے منظور کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کی ضلع کچہری میں جوئے کی اپیس کو پروموٹ کرنے کے کیس کی سماعت ہوئی، جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم وٹو نے کیس پر سماعت کی۔

:سائبر کرائم ایجنسی نےیوٹیوبر سعد الرحمان المعروف ڈکی بھائی کو 2 روزہ ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کیا۔

تفتیشی افسر نے بتایا کہ ملزم سے منی لانڈرنگ سے متعلق مزید تفتیش درکار ہے، ملزم کے اکاؤنٹ سے بیرون ملک رقوم منتقل کی گئیں۔

جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم وٹو نے سماعت کے بعد ڈکی بھائی کا جسمانی ریمانڈ مزید دو روز کے لیے منظور کرلیا۔

مزید پڑھیں : ڈکی بھائی کیس میں اب تک کیا کچھ ہوا؟

یاد رہے ڈکی بھائی 17 اگست کو لاہور ایئرپورٹ سے گرفتار کیے گئے تھے اور 28 اگست کو مجسٹریٹ نے ان کا جسمانی ریمانڈ یکم ستمبر تک بڑھایا تھا۔ ان پر الیکٹرانک فراڈ، اسپامنگ، اسپورفنگ اور انعامی اسکیم کے ذریعے عوام کو گمراہ کرنے جیسے الزامات کے تحت مقدمہ درج ہے۔

مقدمہ 13 جون کو شروع کی گئی انکوائری کی بنیاد پر درج ہوا، جس میں الزام تھا کہ یوٹیوبرز اور سوشل میڈیا انفلوئنسرز غیر قانونی جوئے اور بیٹنگ ایپس کی تشہیر کر رہے ہیں۔

دوسری جانب یوٹیوبر کی اہلیہ، عروب جٹوی، کی عبوری ضمانت میں 15 ستمبر تک توسیع کردی گئی ہے۔ عدالت نے این سی سی آئی اے کو ہدایت دی کہ اس دوران ان کی گرفتاری سے گریز کیا جائے اور اگلی سماعت پر تفصیلی رپورٹ پیش کی جائے۔

عروب جٹوی نے مؤقف اختیار کیا کہ وہ تحقیقات میں تعاون کرنے کے لیے تیار ہیں تاہم خدشہ ہے کہ انہیں گرفتار کیا جاسکتا ہے۔

Ducky Bhai- All Updates

۔

spot_imgspot_img