spot_img

ذات صلة

جمع

امریکی فوج نے ایران پر حملے شروع کردیے

واشنگٹن (10 جون 2026) : آبنائے ہرمز کے قریب...

پاپا رازی کی کیا حقیقت ہے؟ حیران کن کہانی سامنے آگئی

پاپا رازی (Paparazzi)کسی ایک شخص کو نہیں بلکہ ان...

بے رحم شخص کا اونٹنی پر تشدد، دونوں آنکھیں نکال لیں

تھرپارکر : اندرون سندھ کے شہر تھرپارکر میں اونٹنی...

جھانوی کپور نے ’پیڈی‘ کے لیے کتنا معاوضہ لیا؟

بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور کی فلم ’پیڈی‘ میں...

چین کی ایران سے آبنائے ہرمز سے جہازوں کو محفوظ راستہ دینے کیلیے بات چیت، روئٹرز

(6 مارچ 2026): چین اپنے دوست ملک ایران سے آبنائے ہرمز میں تیل اور گیس کے بحری جہازوں کو محفوظ راستہ دینے کیلیے بات چیت کر رہا ہے۔

روئٹرز نے اپنی رپورٹ میں تین سفارتی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ ایران پر اسرائیل اور امریکا کے حملوں میں شدت آنے کے بعد چین تہران کے ساتھ مذاکرات کر رہا ہے تاکہ خام تیل اور قطری مائع قدرتی گیس (ایل این جی) کے جہازوں کو آبنائے ہرمز سے محفوظ راستہ دیا جا سکے۔

جنگ نے جہاز رانی کے اس اہم راستے کو تقریباً بند کر دیا ہے جس کی وجہ سے دنیا بھر کے ممالک عالمی منڈی میں تیل اور ایل این جی کی سپلائی کے پانچویں حصے سے محروم ہوگئے ہیں۔

ایران اسرائیل امریکا جنگ سے متعلق تمام خبریں

چین کے ایران کے ساتھ دوستانہ تعلقات ہیں اور بیجنگ اپنی توانائی کی ضروریات کیلیے مشرق وسطیٰ پر بہت زیادہ انحصار کرتا ہے۔ یہ آبنائے ہرمز کے ذریعے جہاز رانی کو مفلوج کرنے کے ایرانی اقدام پر ناخوش ہے اور تہران پر زور دے رہا ہے کہ وہ جہازوں کو محفوظ راستہ فراہم کرے۔

دنیا کی دوسری بڑی معیشت بیجنگ اپنی ضرورت کا تقریباً 45 فیصد تیل آبنائے ہرمز ہی سے حاصل کرتا ہے۔

جہازوں کی نقل و حرکت پر نظر رکھنے والے ڈیٹا کے مطابق آئرن میڈن نامی ایک جہاز نے سگنل تبدیل کر کے چینی ملکیتی ظاہر کی اور گزشتہ رات آبنائے ہرمز سے گزرا تاہم عالمی منڈیوں میں اضطراب ختم کرنے کیلیے اس طرح کے مزید کئی جہازوں کی بحفاظت آمد و رفت ضروری ہوگی۔

spot_imgspot_img