spot_img

ذات صلة

جمع

مارکیٹیں کتنے بجے بند ہوں گی؟

حکومت نے ایندھن کی بچت پالیسی کے تحت مزید...

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی پولیس اسٹیشن سے ٹکرا گئی

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی ڈومیل پولیس اسٹیشن...

بیرسٹر گوہر کے نام پر ہیکرز نے 5 لاکھ روپے لوٹ لیے

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے نام پر...

’موٹر سائیکل سواروں کے لیے 100 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے گی‘

وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے...

چینی صدر شی جن پنگ کا اسلام آباد دھماکے پر گہرے دکھ اور رنج وغم کا اظہار

بیجنگ: چین کے صدر شی جن پنگ کی جانب سے اسلام آباد میں ہونے والے دھماکے پر گہرے دکھ اور رنج وغم کا اظہار کیا گیا ہے۔

چینی صدر نے پاکستانی قیادت کو دیے گئے خصوصی پیغام میں قیمتی جانی نقصان پر دلی تعزیت کی چینی صدر شی جن پنگ نے اسلام آباد دھماکے پر اظہارافسوس کیا، چینی سرکاری میڈیا نے بتایا کہ صدر نے متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ نے چینی صدر سے فون پر طویل اور اہم بات چیت کی تفصیلات بتا دیں

صدر شی جن پنگ نے دہشت گردی کی کارروائی کی شدید الفاظ میں مذمت کی، چینی صدر نے کہا کہ چین ہر قسم کی دہشت گردی کیخلاف پاکستان کےساتھ مضبوطی سےکھڑا ہے۔

انھوں نے کہا کہ پاکستان کی قومی سلامتی، استحکام اور انسداددہشت گردی کیلئے بھرپور حمایت جاری رکھیں گے۔

شی جن پنگ نے مزید کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں چین اپنے آہنی بھائی پاکستان کے ساتھ ہے، خطے میں امن کیلئے چین تعاون جاری رکھے گا۔

اسلام آباد خودکش دھماکے کی تحقیقات میں بڑی پیش رفت ، حملہ آور کے 2 بھائی گرفتار

spot_imgspot_img