spot_img

ذات صلة

جمع

امریکی فوج نے ایران پر حملے شروع کردیے

واشنگٹن (10 جون 2026) : آبنائے ہرمز کے قریب...

پاپا رازی کی کیا حقیقت ہے؟ حیران کن کہانی سامنے آگئی

پاپا رازی (Paparazzi)کسی ایک شخص کو نہیں بلکہ ان...

بے رحم شخص کا اونٹنی پر تشدد، دونوں آنکھیں نکال لیں

تھرپارکر : اندرون سندھ کے شہر تھرپارکر میں اونٹنی...

جھانوی کپور نے ’پیڈی‘ کے لیے کتنا معاوضہ لیا؟

بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور کی فلم ’پیڈی‘ میں...

چہرے کی خوبصورتی کیلیے چاند رات پر تربوز کا ماسک

تربوز کا چھلکا چہرے کے لیے ایک قدرتی ٹونر اور موئسچرائزر ہے جو جلد کو فوری تازگی، ٹھنڈک اور چمک فراہم کرتا ہے۔

یہ قدرتی طور پر چہرے کی جِلد کو ہائیڈریٹ کرتا ہے، مساموں کو سکیڑتا اور دھوپ سے جھلسی ہوئی جِلد کو سکون پہنچاتا ہے۔

اس حوالے سے اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام گڈ مارننگ پاکستان میں معروف ہربلسٹ ڈاکٹر بلقیس شیخ نے تربوز کے چھلکے سے ماسک تیار کرنے کا نسہ بیان کیا۔

انہوں نے بتایا کہ تربوز کا چھلکا صحت کے ساتھ چہرے کی جلد اور تازگی کے لیے انتہائی مفید ہے جس میں ‘اسٹرو لائن، وٹامنز (اے، بی سکس، سی) اور فائبر وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں، یہ خون کی شریانوں کو بہتر کر کے بلڈ پریشر اور وزن کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ تربوز کا وہ سفید حصہ جسے اکثر لوگ ضائع کر دیتے ہیں، جلد کی خوبصورتی اور چمک کے لیے مفید ثابت ہو سکتا ہے کیونکہ اس میں ایسے قدرتی معدنیات اور پانی کی وافر مقدار موجود ہوتی ہے جو جلد کو تروتازہ رکھنے میں مدد دیتے ہیں۔

اس کے علاوہ دیگر پھلوں کے چھلکے کے اندرونی حصے اور سفید پرت میں بھی جلد کے لیے فائدہ مند اجزا پائے جاتے ہیں، اسی طرح لیموں، کھیرے، لوکی اور آم کے چھلکوں میں بھی ایسے قدرتی منرلز موجود ہوتے ہیں جو جلد کی صحت بہتر بنانے میں مددگار ہوسکتے ہیں۔

ماسک تیار کرنے کا طریقہ :

ڈاکٹر بلقیس نے بتایا کہ تربوز کے سفید حصے کو ہلکا سا کھرچ کر اس کا پانی نکال لیا جائے۔ اس پانی میں ایک سے دو چمچ مقدار لی جائے۔

اگر جلد نارمل (معمول کے مطابق) ہو تو اس میں بیسن شامل کریں۔اگر جلد خشک (ڈرائی) ہو تو اس میں شہد ملا لیں اس طرح ایک آسان اور قدرتی فیس ماسک تیار ہو جائے گا۔

تیار ماسک کو چہرے پر 15 سے 20 منٹ یا آدھے گھنٹے تک لگائیں، پھر ٹھنڈے پانی سے چہرہ دھو لیں۔ اس عمل سے جلد میں کھنچاؤ، تازگی اور قدرتی چمک محسوس ہوتی ہے۔

انہوں نے مشورہ دیا کہ جلد کی نگہداشت کے یہ نسخہ رات سونے سے پہلے استعمال کیا جائے کیونکہ رات کے وقت جلد کو بہتر آکسیجن اور آرام ملنے سے اس کا اثر زیادہ مؤثر ہوسکتا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ : مندرجہ بالا تحریر معالج کی عمومی رائے پر مبنی ہے، کسی بھی نسخے یا دوا کو ایک مستند معالج کے مشورے کا متبادل نہ سمجھا جائے۔

spot_imgspot_img