spot_img

ذات صلة

جمع

نوجوانوں کے لیے ہنرمندی اور روزگار کے نئے مواقع

پشاور : نوجوانوں کے لیے ہنرمندی اور روزگار کے...

سفید اور دانے دار مکھن گھر میں بنانا نہایت آسان

گھر میں دہی سے مکھن تیار کرنا ایک پرانا...

امریکا آج رات ایران پر بڑا حملہ کرے گا، امریکی وزیر جنگ

فلوریڈا : امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ نے کہا...

وزیراعظم شہباز شریف آئی ایم ایف سے بڑا ریلیف لینے میں کامیاب، ذرائع

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف عالمی مالیاتی فنڈ...

پی پی 73 سرگودھا کے تمام پولنگ اسٹیشنز کا غیرسرکاری اور غیر حتمی نتیجہ موصول

اسلام آباد: پی پی 73 سرگودھا کے تمام 163 پولنگ اسٹیشنز کا غیرسرکاری اور غیر حتمی نتیجہ سامنے آگیا ہے، جس میں ن لیگ کے امیدوار کامیاب قرار پائے ہیں۔

پی پی 73 کے  تمام پولنگ اسٹیشنز کے حوالے سے اے آر وائی نیوز کو موصول ہونے والے غیرحتمی اور غیرسرکاری نتائج کے مطابق ن لیگ کے سلطان علی رانجھا نے 71770 ووٹوں لے کر کامبابی حاصل کی ہے۔

غیر حتمی و سرکاری نتیجے کے مطابق پی پی 73 سرگودھا کے حلقے میں آزاد امیدوار مہر محسن 12970 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

خیال رہے کہ فارم 45 کے مطابق نتائج اے آر وائی نیوز کو موصول ہونا شروع ہوگئے ہیں، 13 حلقوں میں ضمنی انتخابات کیلئے پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد گنتی شروع کردی گئی ہے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ ضمنی الیکشن کے نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے جسے مدنظر رکھتے ہوئے نتائج کو اپ ڈیٹ کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

پنجاب میں قومی اسمبلی کی 5 اور صوبائی اسمبلی کی 7 خالی نشستوں پر گزشتہ روز اتوار کو ہونے والے ضمنی انتخابات کے غیر حتمی نتائج موصول ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔

اب تک کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق قومی اور صوبائی دونوں سطحوں پر مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں کو واضح برتری حاصل ہے جبکہ دوسرے نمبر پر ان کے مد مقابل آزاد امیدوار ہیں۔

این اے 143 غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ مکمل

spot_imgspot_img