اسلام آباد: پی پی 73 سرگودھا کے تمام 163 پولنگ اسٹیشنز کا غیرسرکاری اور غیر حتمی نتیجہ سامنے آگیا ہے، جس میں ن لیگ کے امیدوار کامیاب قرار پائے ہیں۔
پی پی 73 کے تمام پولنگ اسٹیشنز کے حوالے سے اے آر وائی نیوز کو موصول ہونے والے غیرحتمی اور غیرسرکاری نتائج کے مطابق ن لیگ کے سلطان علی رانجھا نے 71770 ووٹوں لے کر کامبابی حاصل کی ہے۔
غیر حتمی و سرکاری نتیجے کے مطابق پی پی 73 سرگودھا کے حلقے میں آزاد امیدوار مہر محسن 12970 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔
خیال رہے کہ فارم 45 کے مطابق نتائج اے آر وائی نیوز کو موصول ہونا شروع ہوگئے ہیں، 13 حلقوں میں ضمنی انتخابات کیلئے پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد گنتی شروع کردی گئی ہے۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ ضمنی الیکشن کے نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے جسے مدنظر رکھتے ہوئے نتائج کو اپ ڈیٹ کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔
پنجاب میں قومی اسمبلی کی 5 اور صوبائی اسمبلی کی 7 خالی نشستوں پر گزشتہ روز اتوار کو ہونے والے ضمنی انتخابات کے غیر حتمی نتائج موصول ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔
اب تک کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق قومی اور صوبائی دونوں سطحوں پر مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں کو واضح برتری حاصل ہے جبکہ دوسرے نمبر پر ان کے مد مقابل آزاد امیدوار ہیں۔



