spot_img

ذات صلة

جمع

مارکیٹیں کتنے بجے بند ہوں گی؟

حکومت نے ایندھن کی بچت پالیسی کے تحت مزید...

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی پولیس اسٹیشن سے ٹکرا گئی

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی ڈومیل پولیس اسٹیشن...

بیرسٹر گوہر کے نام پر ہیکرز نے 5 لاکھ روپے لوٹ لیے

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے نام پر...

’موٹر سائیکل سواروں کے لیے 100 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے گی‘

وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی حکومت خزانہ خالی چھوڑ کر گئی تھی، احسن اقبال

لاہور (26 جنوری 2026): وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت خزانہ خالی چھوڑ کر گئی تھی، ہمارے دور میں معیشت 2 سال میں مستحکم ہو چکی اور اب درست سمت پر گامزن ہے۔

احسن اقبال نے ایک تقریب سے خطاب میں کہا کہ ہم نے بھارت کو معرکہ حق میں شکست دی، اس عظیم کامیابی کی مثال تاریخ میں نہیں ملتی، فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں بھارت کو ایسا جواب دیا کہ اس کی نسلیں یاد رکھیں گی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پی ٹی آئی نے انتشار اور فساد کی سیاست کو فروغ دیا، انہوں نے پنجاب کو تباہ کر دیا اور کہا کہ وسیم اکرم پلس دیا، وہ پتا نہیں کہاں سے نااہل وسیم اکرم پلس عثمان بزدار لائے تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی دور میں حکومت تعویز گنڈوں پر چل رہی تھی، کیا ایٹمی ملک تعویز گنڈوں سے چلتے ہیں؟

2018 میں ایسے شخص نے حکومت کی جس نے کبھی یو سی نہیں چلائی

28 دسمبر 2025 کو اپنے ایک بیان میں احسن اقبال نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ 2018 میں ایسے شخص نے حکومت کی جس نے کبھی یو سی (یونین کونسل) نہیں چلائی۔

احسن اقبال نے کہا تھا کہ پی ٹی آئی دورِ حکومت 4 سال میں ملک کا وہ حال کیا گیا کہ دیوالیہ ہونے کے قریب آگئے تاہم آج پاکستان دوبارہ اپنے پاؤں پر کھڑا ہو چکا ہے، مہنگائی کی رفتار کم ہو کر ساڑھے 4 فیصد پر آگئی ہے، قرضوں کی شرح 23 سے 10 فیصد پر آگئی ہے، پاکستان کی درآمداد میں اضافہ ہو رہا ہے، پی ٹی آئی جب سے حکومت سے نکلی اداروں کے خلاف مہم چلا رہی ہے۔

29 نومبر 2025 کو احسن اقبال نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں کہا تھا کہ اس وقت پی ٹی آئی کی سیاست اور پاکستان دشمن عناصر ایک پیج پر پیں، مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی نے سخت ترین مارشل لاؤں کا سامنا کیا، ہم نے عمران خان کے دورِ حکومت میں مارشل لاؤں سے زیادہ جبر برداشت کیا، ہمارے خلاف جھوٹے مقدمے بنے، لیڈرز جیلوں میں گئے اور میڈیا پر پابندیاں لگیں لیکن ان سب کے باوجود سیاسی جنگ ہم نے ریاست کی حدود میں رہ کر لڑی۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ بہت سے سیاسی مقاصد ہیں جو پی ٹی آئی کی سیاست کے بھارت کے ساتھ ملتے ہیں، اگر آئی ایم ایف کا پروگرام ہوتا ہے تو تکلیف پی ٹی آئی اور بھارت کو ہوتی ہے، پاکستان اور امریکا کے تعلقات بہتر ہوں تو تکلیف پی ٹی آئی یا بھارت کو ہوتی ہے، پاکستان عالمی سطح پر قد بڑھائے تو اس کی تکلیف ان کو ہوتی ہے۔

spot_imgspot_img