spot_img

ذات صلة

جمع

مارکیٹیں کتنے بجے بند ہوں گی؟

حکومت نے ایندھن کی بچت پالیسی کے تحت مزید...

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی پولیس اسٹیشن سے ٹکرا گئی

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی ڈومیل پولیس اسٹیشن...

بیرسٹر گوہر کے نام پر ہیکرز نے 5 لاکھ روپے لوٹ لیے

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے نام پر...

’موٹر سائیکل سواروں کے لیے 100 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے گی‘

وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے...

پی سی بی کا میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو ایشیا کپ سے ہٹانے کا مطالبہ

لاہور(15 ستمبر 2025): پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو ایشیا کپ سے ہٹانے کا مطالبہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پاک بھارت میچ کے دوران کپتانوں کے ہاتھ نہ ملانے اور میچ ریفری کے نامناسب رویے پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) اور میریلیبون کرکٹ کلب (ایم سی سی) کو تفصیلی خط لکھ دیا۔

پی سی بی نے قوانین اور قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی پر احتجاجاً خط لکھا ہے جس میں پاکستان نے میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو ایشیا کپ سے ہٹانے کا مطالبہ ہے۔

 خط ایشیا کپ میں پاک بھارت میچ کے دوران پیش واقعےکی روشنی میں لکھا گیا ہے، اینڈی پائی کرافٹ نے کپتان سلمان آغا سے ٹاس کے موقع پر ہینڈشیک نہ کرنے کا کہا تھا۔

 پاکستان کرکٹ بورڈ نے خط میں ایم سی سی قوانین کا حوالہ بھی دیا ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپنے خط میں اسپرٹ آف دی گیم کو بار بار دہرایا ہے اور اپنے مؤقف میں کہا کہ میچ ریفری نے اپنی ذمہ داریوں کو نہیں نبھایا۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے ایکس پر جاری پیغام میں آئی سی سی کے میچ ریفری کو ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے، انہوں نے کہا کہ پی سی بی نے آئی سی سی قوانین کی خلاف ورزی پر شکایت کی، میچ ریفری کو فوری طور پر ایشیا کپ سے ہٹا یا جائے۔

بھارتی ٹیم کے نامناسب رویے پر محسن نقوی کا بڑا بیان آگیا

اینڈی پائی کرافٹ نے اس سے قبل پاکستان میڈیا مینجر سے کہا کہ یہ سب ریکارڈ نہیں ہونا چاہیے، میچ کے اختتام پر مینجر نوید اکرم چیمہ نے ٹورنامنٹ ڈائریکٹر اینڈریو رسل سے تحفظات کا اظہار کیا تھا۔

جس پر اینڈریو رسل نے کہا کہ ہمیں بھارتی بورڈ سے ہدایات ملی ہیں اور پھر کہا کہ یہ اصل میں بھارتی حکومت کی ہدایات ہیں۔

spot_imgspot_img