spot_img

ذات صلة

جمع

نوجوانوں کے لیے ہنرمندی اور روزگار کے نئے مواقع

پشاور : نوجوانوں کے لیے ہنرمندی اور روزگار کے...

سفید اور دانے دار مکھن گھر میں بنانا نہایت آسان

گھر میں دہی سے مکھن تیار کرنا ایک پرانا...

امریکا آج رات ایران پر بڑا حملہ کرے گا، امریکی وزیر جنگ

فلوریڈا : امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ نے کہا...

وزیراعظم شہباز شریف آئی ایم ایف سے بڑا ریلیف لینے میں کامیاب، ذرائع

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف عالمی مالیاتی فنڈ...

پی ایس ایل: 2 نئی ٹیموں کے ناموں کا اعلان ہو گیا!

لاہور (19 نومبر 2025): پاکستان سپر لیگ کے 11 ویں ایڈیشن سے ٹیموں کی تعداد 8 ہوگی دو نئی ٹیمیں کون سی ہوں گی ناموں کا اعلان ہو گیا۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا شمار دنیا کی سر فہرست مشہور کرکٹ لیگز میں ہوتا ہے۔ پی ایس ایل کا سفر 5 ٹیموں سے شروع ہوا اور 10 سال 6 ٹیموں کے اشتراک سے مکمل ہوئے۔

اب نئی دہائی میں پی ایس ایل ایک نئے جذبے اور دو نئی ٹیموں کے ساتھ نظر آئے گی۔ مقابلے کا رجحان بڑھنے سے شائقین کرکٹ کو مزید سنسنی خیز کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔

پاکستان سپر لیگ کے گیارھویں سیزن میں دو ٹیموں کی شمولیت کے لیے ابتدائی طور پر 6 ناموں پر غور کیا گیا تھا۔ ان میں راولپنڈی، حیدرآباد، سیالکوٹ، فیصل آباد، مظفر آباد اور گلگت شامل تھیں۔ تاہم اب حتمی طور پر دو نام فائنل کر لیے گئے ہیں۔

پی ایس ایل 11 میں جو دو نئی ٹیمیں شامل ہوں گی۔ ان میں فیصل آباد اور گلگت شامل ہیں جب کہ باقی شہروں کے نام اس دوڑ سے باہر ہو گئے ہیں۔

اب پی ایس ایل میں کراچی کنگز، اسلام آباد یونائیٹڈ، ملتان سلطانز، لاہور قلندرز، کوئٹہ گلیڈیئٹرز اور پشاور زلمی کے ساتھ فیصل آباد اور گلگت کی ٹیمیں میدان میں نظر آئیں گی۔

پاکستان سپر لیگ کی جانب سے گزشتہ دنوں پی ایس ایل کا نیا پرومو بھی جاری کیا گیا تھا۔ جس میں پی ایس ایل کے 10 سالہ سفر کی کامیاب داستان کی مختصراً جھلکیاں پیش کی گئی تھیں۔ جب کہ اس سے قبل ٹیموں کی ویلیوایشن بھی مکمل کر لی گئی تھی۔

spot_imgspot_img