spot_img

ذات صلة

جمع

مارکیٹیں کتنے بجے بند ہوں گی؟

حکومت نے ایندھن کی بچت پالیسی کے تحت مزید...

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی پولیس اسٹیشن سے ٹکرا گئی

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی ڈومیل پولیس اسٹیشن...

بیرسٹر گوہر کے نام پر ہیکرز نے 5 لاکھ روپے لوٹ لیے

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے نام پر...

’موٹر سائیکل سواروں کے لیے 100 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے گی‘

وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے...

پی آئی اے کے بقیہ 25 فیصد حصص خریدیں گے، عارف حبیب کنسورشیم

اسلام آباد : عارف حبیب گروپ کنسورشیم نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کے باقی 25 فیصد حکومتی حصص خریدنے سے متعلق حکومت کو آگاہ کردیا۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ عارف حبیب کنسورشیم 25 فیصد حصص کیلئے حکومت کو 45ارب روپے ادا کرے گا، جس کے بعد اسے قومی ایئرلائن کی مکمل ملکیت حاصل ہو جائے گی۔ ،

ذرائع کے مطابق عارف حبیب کنسورشیم پی آئی اے کا مکمل انتظامی کنٹرول سنبھالنے کا خواہش مند ہے،
بقیہ 25فیصد حصص کی فروخت کنسورشیم کے ساتھ معاہدوں کی پاسداری سے مشروط ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ نجکاری کے بعد پی آئی اے کی انتظامیہ میں تبدیلیاں اپریل کے آخر تک متوقع ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال دسمبر میں عارف حبیب کنسورشیم نے 135ارب روپے کے عوض 75 فیصد حصص حاصل کیے تھے۔

حکومت کی جانب سے پی آئی اے کی نجی کاری کا مقصد خسارے میں جانے والی فضائی کمپنی کو عملی تنظیمِ نو، طیاروں کے بیڑے میں توسیع اور مسافروں کو فراہم کی جانے والی خدمات میں بہتری کے ذریعے منافع بخش بنانا تھا۔

گزشتہ دسمبر میں 75 فیصد حصص کی نجکاری کے بعد حکومت نے کنسورشیم کو باقی حصص کی خریداری کے لیے 90 روز کی مہلت دی، جن کی مالیت تقریباً 45 ارب روپے بتائی گئی ہے اور آخری تاریخ اپریل کے اختتام پر مقرر ہے۔

جنوری میں طے پانے والے معاہدے کے تحت رقوم کی منتقلی کے لیے 12 ماہ کی مدت رکھی گئی ہے، جس سے اسے قابلِ عمل قرار دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پی آئی اے کی بولی جیتنے والے کنسورشیم میں فاطمہ فرٹیلائزر (34.1 فیصد)، فوجی فرٹیلائزر (33.9 فیصد)، لیک سٹی (16 فیصد)، اور اے کے ڈی گروپ (16 فیصد) شامل ہیں۔

عارف حبیب کا پی آئی اے ملازمین کیلیے اہم پیغام

spot_imgspot_img