اسلام آباد (17 جون 2026): پاکستان پیپلز پارٹی نے تحفظات کے باوجود وفاقی بجٹ 27-2026 کی حمایت کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
ذرائع نے اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ وفاقی حکومت بجٹ کے حوالے سے پیپلز پارٹی کے تحفظات مکمل طور پر دور کرنے میں ناکام رہی، وزیر اعظم شہباز شریف نے حکومتی اتحادی جماعت کو تسلیم شدہ مطالبات پر عملدرآمد کی یقین دہانی کروائی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کل بروز جمعرات قومی اسمبلی میں بجٹ اجلاس سے خطاب کریں گے، وہ تقریر کے دوران بجٹ کو ووٹ دینے کا اعلان کریں گے اور پارٹی کا مؤقف ایوان کے سامنے رکھیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم سے بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
ذرائع نے مزید بتایا کہ بلاول بھٹو زرداری اپنی بجٹ سے متعلق تقریر میں حکومت سے کیے گئے مطالبات بتائیں گے، وہ ایران امریکا معاہدہ اور اس میں پاکستان کے کردار پر بات کریں گے۔
علاوہ ازیں، چیئرمین پی پی پی آزاد جموں و کشمیر کی موجودہ صورتحال اور گلگت بلتستان مین ہونے والے الیکشن پر بات کریں گے، سندھ حکومت کے بجٹ کے نکات پر بھی اپنے خیالات کا اظہار کریں گے۔



