spot_img

ذات صلة

جمع

مارکیٹیں کتنے بجے بند ہوں گی؟

حکومت نے ایندھن کی بچت پالیسی کے تحت مزید...

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی پولیس اسٹیشن سے ٹکرا گئی

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی ڈومیل پولیس اسٹیشن...

بیرسٹر گوہر کے نام پر ہیکرز نے 5 لاکھ روپے لوٹ لیے

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے نام پر...

’موٹر سائیکل سواروں کے لیے 100 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے گی‘

وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے...

پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے درمیان تلخیاں دوستی میں بدل گئیں

لاہور : وزیراعظم اور صدر مملکت کے درمیان ہونے والی ملاقات کے بعد پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے بڑوں کی بیٹھک کے اثرات سامنے آنے لگے۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ ن لیگ کی قیادت پنجاب کے اہم مسائل پر پیپلزپارٹی کے ساتھ بات چیت پر رضامند ہوگئی۔

اس سلسلے میں پی پی اور ن لیگ کی پنجاب کے معاملے پر اہم ملاقات طے پاگئی، دونوں جماعتوں کے رہنماؤں کی ملاقات آج ہو گی۔

ذرائع کے مطابق پی پی اور ن لیگ کی ملاقات کیلئے مقام اور وقت کا تعین آج صبح ہو گا، ملاقات میں پیپلزپارٹی کے پنجاب سے متعلق تحفظات زیر غور آئیں گے۔

پنجاب میں پیپلزپارٹی کو درپیش مسائل اور حل پربات چیت ہوگی، پنجاب پاور شیئرنگ فارمولے پر ہونے والی پیش رفت پر غور اور پنجاب سے متعلق طے شدہ نکات پر پیش رفت پر بات ہو گی۔

یاد رہے کہ صدر، وزیراعظم کی ملاقات میں پنجاب کے ایشوز پر مذاکرات کا فیصلہ ہوا تھا، پیپلزپارٹی کو پنجاب میں نظر انداز کئے جانے پر شدید تحفظات ہیں۔

پی پی کو پنجاب پاور شیئرنگ فارمولے پرعملدرآمد نہ ہونے پر تحفظات ہیں، وزیراعظم نے پنجاب میں تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

spot_imgspot_img