اسلام آباد (9 مئی 2026): وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی مد میں عوام کو اربوں روپے کی سبسڈی دی گئی۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب پریس کانفرنس کرتے ہوئے علی پرویز ملک نے کہا کہ چیلنجز کے باوجود پیٹرولیم مصنوعات کی دستیابی یقینی بنائی، عالمی سطح پر قیمتوں میں تیزی سے اضافہ ہوا۔
وزیر پیٹرولیم نے کہا کہ مشکل وقت میں تعاون پر سعودی حکومت کے مشکور ہیں جبکہ قطر اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ حکومت کی جانب سے بجلی کی پیداواری لاگت کم سے کم کرنے کیلیے اقدامات جاری ہیں۔
ملکی برآمدات میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے، وزیر خزانہ
وزیر خزانہ نے ملک کی اقتصادی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان معاشی طور پر مستحکم ہے، ملکی برآمدات میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے جبکہ ترسیلات زر میں بھی مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔
محمد اورنگزیب نے کہا کہ بڑی صنعتوں کی پیدوار میں بھی اضافہ ہوا ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ خطے میں کشیدگی کے باوجود پیٹرولیم مصنوعات کی سپلائی چین برقرار رہی، وزیر اعظم شہباز شریف کی قیادت میں عوامی ریلیف کیلیے ہر ممکن اقدامات جاری ہیں، بیرونی ادائیگی بروقت یقینی بنائی جا رہی ہیں، خطے میں قیام امن کیلیے پاکستان کی کاوشیں جاری ہیں۔
کیا اب موٹر سائیکل بیچ کر سائیکل چلائیں! عوام پیٹرول کی قیمت میں دوبارہ اضافے پر حکومت پر برس پڑی



