spot_img

ذات صلة

جمع

مارکیٹیں کتنے بجے بند ہوں گی؟

حکومت نے ایندھن کی بچت پالیسی کے تحت مزید...

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی پولیس اسٹیشن سے ٹکرا گئی

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی ڈومیل پولیس اسٹیشن...

بیرسٹر گوہر کے نام پر ہیکرز نے 5 لاکھ روپے لوٹ لیے

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے نام پر...

’موٹر سائیکل سواروں کے لیے 100 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے گی‘

وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے...

’پہلا اوور دے دو تب بھی مار کھاتا ہے آخری اوور دے دو تب بھی مار کھاتا ہے‘

سابق کپتان محمد یوسف نے شاہین کی بولنگ پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسے پہلا اوور دے دو یا آخری اوور دے دو وہ مار ہی کھاتا ہے۔

بھارت کےخلاف بدترین بولنگ کرنے والے شاہین شاہ آفریدی کو شائقین اور سابق کرکٹرز کی کڑی تنقید کا سامنا ہے، پاکستان کے سابق بیٹر محمد یوسف کے ساتھ ساتھ شاہین کے سسر اور سابق کپتان پاکستان کرکٹ ٹیم شاہد خان آفریدی نے بھی لیفٹ آرم پیسر کو ٹیم سنے نکالنے کا مطالبہ کیا ہے۔

محمد یوسف نے شاہین کی بولنگ کے بخیے اُدھیڑتے ہوئے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی کیا بولنگ کررہا ہے، میں نے پہلے کہا تھا کہ اس کی جگہ سلمان مرزا کو کھیلنا چاہیے، پہلا اوور دے دو تب بھی مار کھاتا ہے آخری اوور دے دو تب بھی مار کھاتا ہے۔

مزید پڑھیں: ٹی 20 ورلڈ کپ: بابر اور شاہین کو ڈراپ کیے جانے کا امکان

سابق کپتان پاکستان کرکٹ ٹیم نے مزید کہا کہ میرے خیال میں نہ ان کے پاس پیس ہے نہ سوئنگ ہے، اگر آپ ہاردک پانڈیا کو دیکھیں تو وہ سوئنگ کررہا ہے۔

محمد یوسف نے کہا کہ اگر پہلی باری ہماری آجاتی تو ہمیں اور زیادہ مشکل ہوتی مجھے لگتا ہے کہ ہم 100 رنز کے اندر ہی نہ آؤٹ ہوجاتے، اس وقت بال گرپ ہورہا تھا۔

انھوں نے کہا کہ پاکستان کی یہ خوش قسمتی تھی کہ وہ ٹاس جیت گئے، اگر آٌپ شاداب کی بولنگ دیکھیں تو وہ بھی ساری گیندیں ٹانگ پر ہی کررہا تھا، اگر وہ اسے رانگ ون کرتا رہتا آف اسٹمپ سے باہر تو وہ اس کےلیے زیادہ مشکل ہوتا۔

سابق بیٹر نے کہا کہ کچھ سمجھ نہیں آرہی تھی کہ کوچ نے انھیں کیا گیم پلان دیا ہے، کیا ہ کھیلنا چاہ رہے تھے اور کیا کہ کرنا چاہ رہے تھے اس کا کوئی آئیڈیا نہیں ہوا۔

محمد یوسف نے مزید کہا کہ ان کا کپتان بتارہا ہے کہ عثمان طارق کو کیسے کھیلنا ہے، وہ بولنگ کرکے بتارہا ہے اور ان کی تیاری آپ کی نظر ہی آگئی ہوگی کہ کیا تیاری کی۔

spot_imgspot_img