spot_img

ذات صلة

جمع

مارکیٹیں کتنے بجے بند ہوں گی؟

حکومت نے ایندھن کی بچت پالیسی کے تحت مزید...

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی پولیس اسٹیشن سے ٹکرا گئی

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی ڈومیل پولیس اسٹیشن...

بیرسٹر گوہر کے نام پر ہیکرز نے 5 لاکھ روپے لوٹ لیے

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے نام پر...

’موٹر سائیکل سواروں کے لیے 100 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے گی‘

وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے...

پنجاب کے مختلف شہروں میں شدید دھند، متعدد موٹر ویز بند

لاہور ( 15 دسمبر 2025 ) : پنجاب کے مختلف شہروں میں دھند کا راج ہے، درجۂ حرارت میں کمی اور آلودگی کے سبب حد نگاہ انتہائی کم رہ گئی، مختلف مقامات پر موٹر ویز کو بند کردیا گیا۔

موسم کی صورتحال کے باعث موٹروے کو مختلف مقامات سے ٹریفک کیلیے بند کردیا گیا ہے، ترجمان موٹر وے کا کہنا ہے کہ موٹر وے ایم تھری فیض پور سے درخانہ تک ۔ موٹر وے ایم فور فیصل آباد سے ملتان تک اور موٹر وے ایم فائیو ملتان سے روہڑی تک دھند کی وجہ سے بند کردی گئی ہے۔

ترجمان موٹر وے پولیس کا کہنا ہے کہ قومی شاہراہ پر کسوال، اقبال نگر، چیچہ وطنی اور میاں چنوں، خانیوال، ملتان، بستی ملوک، لودھراں اور بہاولپور میں بھی دھند کا راج ہے۔

موٹر وے کے ترجمان نے کہا ہے کہ دھند میں سفر کے دوران ڈرائیونگ کرتے ہوئے خصوصی احتیاط کریں۔ لین کی خلاف ورزی خطرناک حادثات کا باعث ہو سکتی ہے، ڈرائیور حضرات فوگ لائٹس لازمی استعمال کریں۔

علاوہ ازیں ملتان کے گرد و نواح میں شدید دھند کی وجہ سے حد نگاہ انتہائی کم رہ گئی، اوکاڑہ بائی پاس، کسووال، راجپوت نگر، قادر پور، بہاولپور، اڈاشنال، مسافرخانہ کےعلاقوں میں بھی شدید دھند ہے۔

ان علاقوں کے شہری غیر ضروری سفر اور تیز رفتاری سے گریز کریں، ڈرائیور حضرات اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں، کسی بھی مدد کی صورت میں موٹروے پولیس کی ہیلپ لائن130پررابطہ کریں۔

واضح رہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر پہلے بھی اپنی پریس کانفرنس میں کہہ چکے ہیں کہ منشیات کے کاروبار اور دہشت گردی میں گہرا تعلق ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ تیراہ میں اس بڑھتے گٹھ جوڑ اور اس سے پیدا ہونے والی دہشت گردی کو اگر ختم نہ کیا گیا تو پشاور میں دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ ہو سکتاہے۔

spot_imgspot_img