spot_img

ذات صلة

جمع

امریکی فوج نے ایران پر حملے شروع کردیے

واشنگٹن (10 جون 2026) : آبنائے ہرمز کے قریب...

پاپا رازی کی کیا حقیقت ہے؟ حیران کن کہانی سامنے آگئی

پاپا رازی (Paparazzi)کسی ایک شخص کو نہیں بلکہ ان...

بے رحم شخص کا اونٹنی پر تشدد، دونوں آنکھیں نکال لیں

تھرپارکر : اندرون سندھ کے شہر تھرپارکر میں اونٹنی...

جھانوی کپور نے ’پیڈی‘ کے لیے کتنا معاوضہ لیا؟

بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور کی فلم ’پیڈی‘ میں...

پنجاب میں شدید دھند، موٹروے کو مختلف مقامات سے بند کردیا گیا

لاہور : شدید دھند کے باعث مسافروں کی حفاظت کو پیش نظر رکھتے ہوئے موٹروے کو مختلف مقامات سے بند کردیا گیا ہے۔

ترجمان سنٹرل ریجن کے مطابق موٹروے ایم 2 لاہور سے ہرن مینار تک، لاہور سیالکوٹ موٹروے ایم 11 موٹروے ایم 3 فیض پور سے جڑانوالہ تک دھند کی وجہ سے بند کی گئی ہے۔

موٹروے ایم 4 خانیوال سے ملتان تک، بند ہے جبکہ قومی شاہراہ پر لاہور، مانگا منڈی، پھول نگر اور پتوکی میں شدید دھند ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ موٹرویز کی بندش کا مقصد عوام کی جان و مال کا تحفظ ہے، دھند کے باعث موٹر ویز کی بندش، ٹریفک کا غیر متوقع دباؤ قومی شاہرات پر منتقل ہوتا ہے۔

موٹروے پولیس قومی شاہرات پر ٹریفک کے بہاؤ کو یقینی بنا رہی ہے، ترجمان نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ دھند میں سفر نہ کریں تاکہ محفوظ رہیں۔

spot_imgspot_img