spot_img

ذات صلة

جمع

مارکیٹیں کتنے بجے بند ہوں گی؟

حکومت نے ایندھن کی بچت پالیسی کے تحت مزید...

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی پولیس اسٹیشن سے ٹکرا گئی

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی ڈومیل پولیس اسٹیشن...

بیرسٹر گوہر کے نام پر ہیکرز نے 5 لاکھ روپے لوٹ لیے

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے نام پر...

’موٹر سائیکل سواروں کے لیے 100 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے گی‘

وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے...

پنجاب میں دھند کی وجہ سے موٹروے مختلف مقامات سے بند

لاہور : پنجاب کے کئی شہروں میں شدید دھند کی وجہ سے حدنگاہ متاثر ہونے پر کئی مقامات پر موٹرویز بند کردی گئی ہیں۔

موٹروے حکام کے مطابق دھند کے باعث موٹروے ایم 2 لاہور سے کوٹ مومن تک، ایم 3 فیض پور سے مرید والا تک بند کر دی گئی ہے۔

ترجمان موٹر ویز کا کہنا ہے کہ موٹروے ایم 4 پر شام کوٹ سے عبد الحکیم تک دھند کی وجہ سے گاڑیوں کا داخلہ ممنوع کردیا گیا ہے۔

ترجمان سینٹرل ریجن نے کہا کہ موٹروے ایم 5ملتان سے ظاہر پیر تک لاہور سیالکوٹ موٹروے ایم 11 دھند کی وجہ سے بند ہے۔

اس کے علاوہ ایسٹرن بائی پاس دھند کی وجہ سے بند کی گئی ہے، قومی شاہراہ پر لاہور، مانگامنڈی، پھول نگر اور پتوکی میں شدید دھند کا راج ہے۔

دھند کے باعث موٹرویز کی بندش کے وجہ سے ٹریفک کا غیرمتوقع دباؤ قومی شاہراہوں پر منتقل ہوگیا ہے، موٹروے پولیس قومی شاہراہوں پرٹریفک کے بہاؤ کو یقینی بنا رہی ہے، قومی شاہراہوں پر ٹکڑوں کی صورت میں دھند موجود ہے۔

ترجمان سینٹرل ریجن کا کہنا ہے کہ موٹرویز کی بندش کا مقصد عوام کی جان و مال کا تحفظ ہے، دھند میں لین کی خلاف ورزی خطرناک حادثات کا باعث ہو سکتی ہے۔

موٹر ویز سینٹرل ریجن ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ڈرائیور حضرات فوگ لائٹس لازمی استعمال کریں، غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں، تیز رفتاری نہ کریں، آگے والی گاڑی سے محفوظ فاصلہ رکھیں اور رہنمائی اور مدد کے لیے ہیلپ لائن 130 پر رابطہ کریں۔

spot_imgspot_img