spot_img

ذات صلة

جمع

مارکیٹیں کتنے بجے بند ہوں گی؟

حکومت نے ایندھن کی بچت پالیسی کے تحت مزید...

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی پولیس اسٹیشن سے ٹکرا گئی

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی ڈومیل پولیس اسٹیشن...

بیرسٹر گوہر کے نام پر ہیکرز نے 5 لاکھ روپے لوٹ لیے

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے نام پر...

’موٹر سائیکل سواروں کے لیے 100 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے گی‘

وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے...

پنجاب اور سندھ میں شدید دھند : موٹروے کے مختلف سیکشنز بند

پنجاب میں دھند کا راج تاحال برقرار ہے، شدید دھند کے باعث موٹروے کے مختلف سیکشنز کو بند کردیا گیا۔

سینٹرل ریجن ترجمان کے مطابق موٹروے ایم ٹو لاہور سے کوٹ مومن تک دھند کے باعث بند کر دیا گیا ہے, اوکاڑہ، ساہیوال، کسوال، میاں چنوں،خانیوال، لودھراں اوربہاولپور میں شدید دھند چھائی ہوئی ہے۔

موٹروے ایم تھری فیض پور تارجانہ، ایم فور پنڈی بھٹیاں تا ملتان، ایم فائیو ملتان تا روہڑی تک دھند کی وجہ سے بند کردیا گیا ہے۔

بلوچستان میں بھی قومی شاہراہ پر دھند کے باعث کوئٹہ آنے جانے والی ٹریفک کیلئے بند کر دی گئی۔ موٹروے پولیس نے ڈرائیورز کو گاڑیوں میں فوگ لائٹس استعمال کرنے کی ہدایت کی ہیں۔

اس کے علاوہ احمد پور شرقیہ، ترنڈہ محمد پناہ، اقبال نگر، رحیم یار خان اور صادق آباد، ڈیرہ مراد جمالی منجھو شوریٰ منگولی نوتال میں شدید دھند چھائی ہوئی ہے۔

ایس ایس پی ہائی وے عبدالعزیز سرپراہ کا کہنا ہے کہ قومی شاہراہ پر دھند کے باعث کوئٹہ آنے جانے والی ٹریفک کیلیے بند کردی گئی ہے، پولیس نے ڈرائیورز کو گاڑیوں میں فوگ لائٹس کااستعمال کرنے کی ہدایت کی ہیں۔

پنجاب میں دھند نے سب دھندلا دیا، موٹروے جانے والے ہوشیار رہیں

spot_imgspot_img