بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار پریم چوپڑا کو طبیعت بگڑنے پر ممبئی کے لیلا وتی اسپتال منتقل کردیا گیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ میں ولن کے کردار سے مشہور 92 سالہ اداکار پریم چوپڑا کو دل سے متعلق وائرل انفیکشن کے سبب اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
ڈاکٹر پارکر نے کہا کہ پریم چوپڑا کو دو دن پہلے لیلاوتی اسپتال میں ان کے خاندانی ماہر امراض قلب ڈاکٹر نتن گوکھلے کی زیر نگرانی داخل کروایا گیا انہیں دل کا مسئلہ ہے اور ان کے پھیپھڑوں میں بھی انفیکشن بھی ہے۔
ڈاکٹر پارکر نے بتایا کہ تجربہ کار اداکار کی حالت مستحکم اور بہتر ہو رہی ہے حالانکہ ان کی عمر نے صحت یابی کو قدرے سست کر دیا ہے۔
یہ پڑھیں: دھرمیندر کو وینٹی لیٹر پر منتقل کرنے کی خبروں پر اہلخانہ کی وضاحت
ڈاکٹر نے مزید کہا کہ انہیں عمر سے متعلق مسائل ہیں اور اسی وجہ سے ایک بزرگ آدمی کو صحت یاب ہونے میں وقت لگتا ہے۔ وہ 92 سال کے ہیں اس لیے انہیں مزید 2-3 دنوں میں ڈسچارج کر دیا جانا چاہیے۔
واضح رہے کہ پریم چوپڑا کے اسپتال میں داخل ہونے کی خبر اس وقت سامنے آئی ہے جب ساتھی تجربہ کار اداکار دھرمیندر کو بھی ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔
رپورٹ کے مطابق دھرمیندر کو سانس لینے میں دشواری کے باعث وینٹی لیٹر پر رکھا گیا تھا تاہم ان کے خاندان نے ان کی طبیعت کے بارے میں ایک تسلی بخش بیان جاری کیا ہے۔
سنی دیول کی ٹیم نے شیئر کیا کہ دھرمیندر مستحکم اور ڈاکٹرز کی زیر نگرانی ہیں۔ مزید تبصرے اور اپ ڈیٹس دستیاب ہوتے ہی شیئر کیے جائیں گے، مداح ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کریں اور خاندان کی پرائیویسی کا احترام کریں۔”



