spot_img

ذات صلة

جمع

مارکیٹیں کتنے بجے بند ہوں گی؟

حکومت نے ایندھن کی بچت پالیسی کے تحت مزید...

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی پولیس اسٹیشن سے ٹکرا گئی

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی ڈومیل پولیس اسٹیشن...

بیرسٹر گوہر کے نام پر ہیکرز نے 5 لاکھ روپے لوٹ لیے

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے نام پر...

’موٹر سائیکل سواروں کے لیے 100 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے گی‘

وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے...

پاک بحریہ میں 3 جدید ترین ٹی ڈی ہوور کرافٹ شامل

کراچی : نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف نے کہا ہے کہ سمندر سے ساحل تک ہمارا دفاعی نظام ناقابل تسخیر ہے، جدید ترین ہوور کرافٹ کی شمولیت پاک بحریہ کی آپریشنل صلاحیت میں اہم اضافہ ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف نے کریکس ایریا کے فارورڈ پوسٹس کا دورہ کیا، اس موقع پر انہوں نے آپریشنل تیاریوں اور جنگی صلاحیتوں کاجائزہ لیا۔

دورے کے دوران پاک میرینز میں جدید 2400 ٹی ڈی ہوور کرافٹ شامل کردیے گئے، 3جدید ترین ہوور کرافٹ کی شمولیت پاک بحریہ کی آپریشنل صلاحیت میں اہم اضافہ ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق نئے ہوور کرافٹ مختلف سطحوں پر بیک وقت کام کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، روایتی کشتیاں جن علاقوں میں نہیں جا سکتیں وہاں ہوور کرافٹ باآسانی متحرک رہیں گے۔

زمین اور سمندر پر بیک وقت آپریشن کی صلاحیت پاک میرینز کو واضح برتری فراہم کرتی ہے
نئے ہوور کرافٹ کی شمولیت پاک بحریہ کی دفاعی صلاحیت اور مؤثر ردعمل کی استعداد مضبوط بنائے گی۔

نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف نے کہا کہ نئی پلیٹ فارمز کی شمولیت پاک بحریہ کے جدید وژن کی عکاسی ہے، پاک بحریہ سمندری سرحدوں اور ساحلی پٹی کے دفاع کیلئے پرعزم ہے۔

نیول چیف ایڈمرل نویداشرف نے اپنی گفتگو میں کریکس ایریا کے دفاع کو پاک بحریہ کی اولین ترجیح قرار دیتے ہوئے کہا کہ سی لائنز آف کمیونی کیشن اور میری ٹائم سیکیورٹی قومی خودمختاری کا ستون ہیں۔

ایڈمرل نوید اشرف کا کہنا تھا کہ پاکستان بحریہ علاقائی سلامتی میں اہم اسٹیک ہولڈر کا کردار ادا کررہی ہے، سرکریک سے جیوانی تک اپنی بحری حدود کا دفاع کرنا جانتے ہیں۔

مزید پڑھیں : چین میں پاک بحریہ کی تیسری ہنگور کلاس آبدوز پی این ایس ایم مانگرو کی لانچنگ

انہوں نے مزید کہا کہ پاک بحریہ کی دفاعی صلاحیت ہماری قوم کے بلند حوصلے کی طرح مضبوط ہے، سمندر سے ساحل تک ہمارا دفاعی نظام ناقابل تسخیر ہے۔

spot_imgspot_img