spot_img

ذات صلة

جمع

امریکی فوج نے ایران پر حملے شروع کردیے

واشنگٹن (10 جون 2026) : آبنائے ہرمز کے قریب...

پاپا رازی کی کیا حقیقت ہے؟ حیران کن کہانی سامنے آگئی

پاپا رازی (Paparazzi)کسی ایک شخص کو نہیں بلکہ ان...

بے رحم شخص کا اونٹنی پر تشدد، دونوں آنکھیں نکال لیں

تھرپارکر : اندرون سندھ کے شہر تھرپارکر میں اونٹنی...

جھانوی کپور نے ’پیڈی‘ کے لیے کتنا معاوضہ لیا؟

بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور کی فلم ’پیڈی‘ میں...

پاکستان کیلیے 8 مئی کو آئی ایم ایف سے قرض کی اگلی قسط منظور ہونے کا امکان

کل 8 مئی کو پاکستان کیلئے آئی ایم ایف سے قرض پروگرام کے تحت اگلی قسط منظور ہوسکتی ہے۔

ذرائع کے مطابق قرض منظوری کیلئے آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا کل اجلاس 8 مئی کو طلب کیا گیا ہے جس میں پاکستان کیلئے 1.2 ارب ڈالر سے زائد رقم کی منظوری متوقع ہے۔

پاکستان کو7 ارب ڈالر  کے ای ایف ایف اور 1.4 ارب ڈالر کے آر ایس ایف کے تحت قسط ملنے کا امکان ہے۔ پاکستان کے لیے 7 ارب ڈالر ای ایف ایف پروگرام  کی تیسری جائزہ رپورٹ کامیاب ہوچکی ہے۔

پاکستان کے لیے  7 ارب ڈالر ایکسٹینڈ فنڈ فیسیلیٹی پروگرام کی 1 ارب ڈالر ملنے چوتھی قسط ملنے کا قوی امکان ہے جب کہ آر ایس ایف  کے دوسرے جائزہ کے بعد 21  کروڑ ڈالر اضافی ملیں گے۔

پاکستان اور آئی ایم ایف کیساتھ 27مارچ کو اسٹاف لیول معاہدہ طے پایا تھا۔

ایگزیکٹو بورڈ نے اگر پاکستان کے لیے  1.2 ارب ڈالر منظور کرلیے تو جلد موصول ہوجائیں گے۔ آئی ایم ایف 1.2 ارب ڈالر اسٹیٹ بینک کے اکاؤنٹ نمبر ون میں منتقل کرے گا۔

spot_imgspot_img