spot_img

ذات صلة

جمع

امریکی فوج نے ایران پر حملے شروع کردیے

واشنگٹن (10 جون 2026) : آبنائے ہرمز کے قریب...

پاپا رازی کی کیا حقیقت ہے؟ حیران کن کہانی سامنے آگئی

پاپا رازی (Paparazzi)کسی ایک شخص کو نہیں بلکہ ان...

بے رحم شخص کا اونٹنی پر تشدد، دونوں آنکھیں نکال لیں

تھرپارکر : اندرون سندھ کے شہر تھرپارکر میں اونٹنی...

جھانوی کپور نے ’پیڈی‘ کے لیے کتنا معاوضہ لیا؟

بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور کی فلم ’پیڈی‘ میں...

پاکستان کیخلاف میچ کے بعد سوریاکمار اور کلدیپ کی مزاحیہ ویڈیو وائرل

پاکستانی کرکٹ ٹیم کو عبرتناک شکست دینے کے بعد بھارتی کپتان سوریاکمار یادیو اور اسپنر کلدیپ یادیو کی مزاحیہ ویڈیو وائرل ہوگئی۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے اہم ترین معرکے میں بھارت کےخلاف 176 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم صرف 114 رنز پر ڈھیر ہو گئی تھی، بھارتی بولنگ کے آگے پاکستانی ٹاپ آرڈر تاش کے پتوں کی طرح زمیں بوس ہوگئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: انیل کمبلے کا پاکستان کی شکست پر ردِعمل سامنے آگیا

ایک مرحلے پر میچ مزید جلد ختم ہوجاتا اگر کلدیپ یادو نے ہاردک پانڈیا کی بال پر شاہین شاہ آفریدی کا کیچ پکڑ لیا ہوتا، کیچ چھوڑنے پر نہ صرف پانڈیا ان سے خفا ہوئے بلکہ کپتان سوریہ کمار یادیو نے بھی ان سے سخت بات کی۔

انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں سوریہ کمار میچ ختم ہونے کے بعد بھارتی ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں سے خوش خلقی سے ملتے ہیں مگر ان کے پاس آتے آتے ان رویہ تھوڑا غصے والا اور وہ انھیں ڈانٹتے بھی نظر آتے ہیں۔

اس واقعے اور میچ ختم ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر ایک مزاحیہ ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں سوریا اور کلدیپ موجود ہیں اور بظاہر اسپنر اپنے کپتان سے خفا نظر آتے ہیں۔

دونوں بھارتی پلیئرز نے بالی ووڈ کے مشہور کردار “بابو بھائی” کے ڈائیلاگ پر یہ مزاحیہ کلپ بنائی ہے، کلدیپ بظاہر اپنے کپتان سے اس بات پر خفا نظر آتے ہیں کہ انھوں نے اسپنر کو کیوں جھاڑ پلائی۔

spot_imgspot_img