spot_img

ذات صلة

جمع

مارکیٹیں کتنے بجے بند ہوں گی؟

حکومت نے ایندھن کی بچت پالیسی کے تحت مزید...

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی پولیس اسٹیشن سے ٹکرا گئی

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی ڈومیل پولیس اسٹیشن...

بیرسٹر گوہر کے نام پر ہیکرز نے 5 لاکھ روپے لوٹ لیے

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے نام پر...

’موٹر سائیکل سواروں کے لیے 100 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے گی‘

وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے...

پاکستان ٹیم میں 5 اسپنرز مگر اسپن بولنگ کوچ کہاں ہے؟ شاہد آفریدی کا سوال

سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے مینجمنٹ سے سوال کیا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کھیلنے والی قومی ٹیم میں 5 اسپنرز مگر اسپن بولنگ کوچ کہاں ہے۔

نجی چینل کے پروگرام میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان کی بدترین کارکردگی پر اظہار خیال کرتے ہوئے انھوں نے سوال کیا کہ اس وقت ہمارا بولنگ کوچ کون ہے؟ اس پر میزبان نے کہا کہ مائیک ہیسن اپنا بولنگ کوچ لے کر آئے ہیں، ان کا نام ایشلے نوفکے اور تعلق آسٹریلیا سے ہے۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ کسی نے پاکستان کے بولنگ اور بیٹنگ کوچ کا نام بھی شاید نہ سنا ہوگا، بولنگ کوچ نے کیا کام کیا، ہمارا اسپن کوچ کون ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹی 20 ورلڈ کپ کا سیمی فائنل نہیں بلکہ فائنل کھیل کر جائیں گے، شاداب خان

انھوں نے کہا کہ اسپنرز کا کوئی کوچ نہیں ہے اور ہم ورلڈکپ میں 4، 5، 6 اسپنرز لےکر گئے ہیں، ہمیں پتا ہے کہ وہاں اسپن کنڈیشن ہے اور ہمارا اسپن کوچ کوئی نہیں ہے۔

سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم نے کہا کہ کوئی شاداب کو بتانے والا نہیں ہے کہ اتنے عرصے سے اسے کیا مسائل درپیش ہیں، یہ سوچنے والی بات ہے۔

شاہد خان آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ آپ ٹیم میں ڈیڑھ فاسٹ بولر کھلا رہے ہو تو فاسٹ بولر کا کوچ موجود ہے، ایونٹ کےلیے چار پانچ اسپنر لے کر گئے ہیں لیکن ان کا کوئی کوچ نہیں ہے۔

اگر میں انچارج ہوتا تو یہ پاکستان ٹیم کیساتھ اس کا آخری دن ہوتا، سلمان بٹ پھٹ پڑے

spot_imgspot_img