spot_img

ذات صلة

جمع

امریکی فوج نے ایران پر حملے شروع کردیے

واشنگٹن (10 جون 2026) : آبنائے ہرمز کے قریب...

پاپا رازی کی کیا حقیقت ہے؟ حیران کن کہانی سامنے آگئی

پاپا رازی (Paparazzi)کسی ایک شخص کو نہیں بلکہ ان...

بے رحم شخص کا اونٹنی پر تشدد، دونوں آنکھیں نکال لیں

تھرپارکر : اندرون سندھ کے شہر تھرپارکر میں اونٹنی...

جھانوی کپور نے ’پیڈی‘ کے لیے کتنا معاوضہ لیا؟

بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور کی فلم ’پیڈی‘ میں...

پاکستان نے دہشت گردی کرنے والوں کو اچھا سبق سکھا دیا، رانا ثنااللہ

فیصل آباد : وزیراعظم کے مشیر رانا ثنااللہ  نے کہا ہے کہ جو لوگ 40 سال سے دہشت گردی کررہے تھے اب ان کو سبق سکھا دیا ہے۔

فیصل آباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ افغانستان کو ایک رات میں ہی ایسا جواب دیا کہ وہ ہمیشہ یاد رکھے گا۔

وزیراعظم کے مشیر کا کہنا تھا کہ افغانستان کو پیغام دے دیا ہے کہ اپنے ملک سے دہشت گرد بھیجنا بند کرو ورنہ کارروائی جاری رہے گی، کسی کو ملک میں فتنہ، فساد کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے نوازشریف کی قیادت میں ہمیشہ خدمت کی سیاست کی ہے، ن لیگ نے کبھی نفرت کی سیاست نہیں کی، پاکستان جب ایٹمی طاقت بنا تب نوازشریف وزیراعظم تھے۔

آج یہ بات کرتے ہیں کہ 2024 میں دھاندلی ہوئی ہے، 2018 میں جو دھاندلی ہوئی تھی اس کی بات کیوں نہیں کرتے، 2018میں جس کو لایا گیا یہ پاکستان کے خلاف پراجیکٹ تھا۔

جلسے سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ 20سے25سال پہلے ملک میں لوڈشیڈنگ اور دہشت گردی نہیں تھی، 12اکتوبر کے بعد اگلے 10سال ملک کے ساتھ جو کچھ ہوا سب آپ کے سامنے ہے۔

رہنما ن لیگ کا مزید کہنا تھا کہ 2018کے بعد 4 سال میں کرپشن کا سلسلہ شروع ہوا،ڈی سی بھی پیسوں پر لگتے تھے، اب موجودہ حکومت نے ملک کو دلدل سے نکال دیا ہے، آج کوئی نہیں کہہ سکتا کہ پاکستان ڈیفالٹ کرنے والاہے۔

spot_imgspot_img