پاکستان نے آسٹریلیا کو تیسرے ون ڈے میچ میں 4 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز 2-1 سے جیت لی۔
لاہور میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کی جانب سے دیا جانے والا 158 رنز کا ہدف 41.5 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، شاہین آفریدی کو میچ اور عرفات منہاس کو سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف لگاتار تیسری ون ڈے سیریز جیتی ہے۔
View this post on Instagram
بابر اعظم 40 اور معاذ صداقت 27 رنز بنا کر نمایاں رہے، شاداب خان نے 28 اور عبدالصمد نے 18 رنز کی اننگز کھیلی۔
View this post on Instagram
آسٹریلیا کی جانب سے میتھیو کنامین نے تین کھلاڑی آؤٹ کیے، میتھیو رینشا، میتھیو شارٹ اور نیتھن ایلس نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
View this post on Instagram
آسٹریلیا کی ٹیم 42 اوورز میں 157 رنز پر ڈھیر ہوگئی اور پاکستان کو جیت کے لیے 158 رنز کا ہدف دیا تھا۔
کپتان جوش انگلس 71 گیندوں پر 65 رنز رائیگاں گئے، کیری اور لبوشین نے 19، 19 رنز بنائے، لبوشین 10 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔
View this post on Instagram
آسٹریلیا کے 7 بلے باز ڈبل فگر میں بھی داخل نہ ہوسکے۔کیمرون گرین 7 اور میٹ رینشا 4 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
View this post on Instagram
پاکستان کی جانب سے کپتان شاہین آفریدی نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، ابرار احمد اور شاداب خان نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔
View this post on Instagram
اس سے قبل آسٹریلوی کپتان جوش انگلس نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔
View this post on Instagram
مہمان ٹیم نے ایک تبدیلی کی اور تنویر سنگھا کی جگہ کوپر کونولی کو پلیئنگ الیون کا حصہ بنایا جب کہ قومی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی تھی۔
پاکستانی کپتان شاہین شاہ آفریدی کا کہنا تھا کہ کوشش کریں گے آج میچ میں آسٹریلیا کو کم ٹوٹل پر آؤٹ کریں اور میچ جیت کر سیریز جیت سکیں۔



