spot_img

ذات صلة

جمع

مارکیٹیں کتنے بجے بند ہوں گی؟

حکومت نے ایندھن کی بچت پالیسی کے تحت مزید...

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی پولیس اسٹیشن سے ٹکرا گئی

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی ڈومیل پولیس اسٹیشن...

بیرسٹر گوہر کے نام پر ہیکرز نے 5 لاکھ روپے لوٹ لیے

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے نام پر...

’موٹر سائیکل سواروں کے لیے 100 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے گی‘

وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے...

پاکستان میں سولر صارفین کی کُل تعداد کتنی ہے؟

اسلام آباد : پاکستان میں سولر صارفین کی تعداد میں اضافہ دیکھا گیا ہے، نیٹ میٹرنگ سولر صارفین کی تعداد 4لاکھ 66 ہزار سے تجاوز کر گئی۔

پی پی ایم سی کی رپورٹ کے مطابق ملک میں نیٹ میٹرنگ صارفین کی کل تعداد 4 لاکھ 66 ہزار تک پہنچ گئی، سولرصارفین کی بڑی تعداد 82 فیصد بڑے شہروں میں ہے۔

پاور پلاننگ اینڈ مانیٹرنگ کمیٹی (پی پی ایم سی ) کے مطابق بڑے شہروں میں سولرصارفین کی تعداد 3 لاکھ 82 ہزار 534 ہے، لاہور میں سولر صارفین کی تعداد24فیصد جبکہ ملتان میں 11 فیصد ہے۔

اس کے علاوہ راولپنڈی میں 9 فیصد، کراچی میں 7 فیصد، فیصل آباد میں 6 فیصد اور گوجرانوالہ میں سولر صارفین 5 فیصد تک ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں سولرصارفین کی کل تعداد 5 فیصد ہے، بہاولپور میں 5 فیصد، پشاور 4 سیالکوٹ اور اٹک میں 3،3 فیصد سولرصارفین ہیں۔

مزید پڑھیں : نیٹ میٹرنگ کا نیا بلنگ نظام متعارف، ٹیرف کا بھی اعلان

علاوہ ازیں نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نیپرا نے نیٹ میٹرنگ ریگولیشنز 2026 کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

نئی ریگولیشنز کے تحت نیٹ بلنگ کا نظام متعارف کرا دیا گیا ہے۔ نئی نیٹ میٹرنگ ریگولیشنز کا اطلاق بائیوگیس صارفین پر بھی ہوگا۔ بلنگ سائیکل کے اختتام پر بلنگ نظام کے تحت بل جاری ہو گا۔

spot_imgspot_img