spot_img

ذات صلة

جمع

مارکیٹیں کتنے بجے بند ہوں گی؟

حکومت نے ایندھن کی بچت پالیسی کے تحت مزید...

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی پولیس اسٹیشن سے ٹکرا گئی

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی ڈومیل پولیس اسٹیشن...

بیرسٹر گوہر کے نام پر ہیکرز نے 5 لاکھ روپے لوٹ لیے

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے نام پر...

’موٹر سائیکل سواروں کے لیے 100 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے گی‘

وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے...

پاکستان اور سری لنکا کے بقیہ ون ڈے میچز کا شیڈول تبدیل

پاکستان اور سری لنکا کے مابین بقیہ دو ون ڈے میچز کا شیڈول تبدیل کردیا گیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے بتایا کہ پاکستان اور سری لنکا کے مابین دوسرا ون ڈے 14 اور آخری میچ 16 نومبر کو کھیلا جائے گا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل دوسرا ون ڈے میچ کل راولپنڈی میں شیڈول تھا۔

انہوں نے لکھا کہ دورہ پاکستان جاری رکھنے کے فیصلے پر سری لنکن کرکٹ کے مشکور ہیں، اسپورٹس مین شپ اور یکجہتی کا جذبہ روشن ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سری لنکا کا کوئی کھلاڑی واپس نہیں جارہا، تمام 16 کھلاڑی پاکستان میں ہی رہ کر سیریز مکمل کرنے کے بعد روانہ ہوں گے اور ٹی 20 کے کھلاڑی سہ ملکی سیریز کے لیے یہیں رہ جائیں گے۔

اس سے قبل سری لنکن کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق کھلاڑیوں کو دورہ پاکستان جاری رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ نے فول پروف سیکیورٹی کی ضمانت دی ہے۔

سری لنکن بورڈ کا کہنا ہے کہ جو کھلاڑی وطن واپس آنا چاہتے ہیں انہیں روکا نہیں جائے گا، جو کھلاڑی واپس آئیں گے ان کا متبادل پاکستان بھیج دیا جائے گا۔

کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے فول پروف سیکیورٹی کی یقین دہانی کروائی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل دورہ پاکستان کےلیے آئے ہوئے سری لنکن کرکٹرز نے کرکٹ بورڈ سے درخواست کی تھی کہ وہ دورہ ختم کرکے سری لنکا واپس آنا چاہتے ہیں۔

spot_imgspot_img